آدھار کارڈ بنانے و اپڈیٹ کرنے کے نام پر خطیر رقم کی حصولیابی ، غریب عوام سے زائد فیس ہرگز برداشت نہیں، عوام ہم سے شکایت کریں : شان ہند ‏

آدھار کارڈ بنانے و اپڈیٹ کرنے کے نام پر خطیر رقم کی حصولیابی ، غریب عوام سے زائد فیس ہرگز برداشت نہیں، عوام ہم سے شکایت کریں : شان ہند 



آدھار کارڈ کے نام پر جاری لوٹ مار کے خلاف شان ہند کی تحصیلدار سے ملاقات، قانون کی خلاف ورزی پر فوجداری مقدمہ درج ہوگا 



مالیگاؤں : 12 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر بھر کی اسکولوں میں حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی امدادی رقم کو طلباء کے اکاونٹ میں جمع کرنے کے مقصد کے تحت بچوں کا بینک اکاونٹ کھولنے کی ھدایت دی گئی ہے ، اس درمیان بینک میں کھاتا کھولنے کے لئے بچوں کا آدھار کارڈ اپڈیٹ ہونا ضروری ہے ۔ وہیں والدین کی جانب سے  آدھار سینٹر پر آدھار اپڈیٹ کروانے کے لئے بے چینی کا ماحول ہے ۔ جس کا فائدہ  مقامی آدھار سینٹر مالکان و ایجنٹ اٹھارہے ہیں ۔ والدین کی جانب سے مل رہی آدھار کے نام پر جاری لوٹ مار کی شکایت پر آج دوپہر جنتا دل کارپوریٹر و اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد نے تحصیلدار چندرجیت راجپوت سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔شان ہند نے آدھار سینٹر کی جناب سے جاری لوٹ مار کی شکایات کرتے ہوئے کہا آدھار کارڈ بنانے و اپڈیٹ کرنے کے نام پر بہت بڑا گھوٹالہ ہو رہا ہے ۔ والدین سے 3 سو، 5 سو روپے تک کی رقم وصول کی جارہی ہے۔ جبکہ آدھار کارڈ بنانے کی سرکاری فیس 50 روپے ہے۔ آج جتنا خرچ آدھار بنانے اور بینک اکاؤنٹ کھولنے میں لگ رہا ہے اتنا پیسہ تو سرکاری کی جانب سے بینک اکاونٹ میں بھی نہیں آئے گا۔ شان ہند نے تحصیلدار سے مطالبہ کیا کے ہر اسکول میں الگ الگ تاریخ میں آدھار کیمپ کا انعقاد کیا جائے اور غریب عوام کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے آدھار سینٹروں پر کاروائی کی جائے ۔ تفصیلات کو سننے کے بعد تحصیلدار راجپوت نے شان ہند کو یقین دہانی کرائی کہ ہم جلد ہی الگ الگ تاریخ میں اسکول وائز آدھار کیمپ کا انعقاد کرینگے ۔آپ اسکولوں سے رابطہ کر ہمیں اسکول کی تعداد اور تاریخ کی لسٹ دیں۔آدھار کارڈ میں خرد برد کرنا دیش سے غداری کا گناہ ہے۔ اگر عوام کی جانب سے ہمیں آدھار سینٹر پر جاری لوٹ مار کی شکایت ملتی ہے تو ایسے افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا ، آخر میں شان ہند نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر کے معاشی حالات انتہائی خراب ہے ، عوام کو چاہیئے کے وہ ایسے افراد جو آدھار کارڈ بنانے یا اپڈیٹ کرنے کے نام پر سرکاری فیس سے زائد رقم وصول کررہے تو انکی شکایت کے لئے وہ آگے آئے ہم آپ کے ساتھ مل کر قانونی کارروائی کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے