طلباء کے ہمہ جہت تعلیمی مسائل کی یکسوئی کیلئے کثیر نکاتی ایجنڈے کو حتمی منظوری
این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کی تشکیل کیلئے جاری ماہ بیداری مہم، 15 اگست کو عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پر غور :شیخ آصف
مالیگاؤں : 11 جولائی (پریس ریلیز) طلباء کے ہمہ جہت تعلیمی مسائل کی یکسوئی کیلئے کثیر نکاتی ایجنڈے کو حتمی منظوری آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی صدارت میں دی گئی ۔این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کی تشکیل کیلئے جاری ماہ جولائی و اگست کے پندرہ دنوں تک طلبا میں بیداری مہم چلائی جائے گی اور پندرہ اگست کو پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے مقامی صدر آصف شیخ کے توسط سے دی اور بتایا کہ اس سے قبل دو جولائی کو ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد این سی پی بھون پر کیا گیا تھا جسکی اگلی کڑی کے طور پر آج گیارہ جولائی کو نور باغ میں شکیل جانی بیگ گارڈن میں دوسری مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میٹنگ میں طلباء اور نمائندہ شخصیات کی موجودگی میں طلباء کے مسائل حل کرنے کیلئے کثیر نکالتی ایجنڈے کو حتمی منظوری دی گئی ۔اس سلسلے میں شب دیر گئے این سی پی بھون پر شیخ آصف کی قیادت میں ایجنڈے میں طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے عناوین شامل کئے گئے۔ ان میں یہ طئے کیا گیا کہ ہر قسم کے انٹرنس امتحانات جیسے میڈیکل، انجینئرنگ کیلئے کے ای ای، نیٹ اور سی ای ٹی، ٹی ای ٹی،نیٹ سیٹ امتحانات کے مراکز مالیگاؤں شہر میں جاری کروانے کی کوشش کرنا ۔اس ایجنڈے میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے کسی بھی کالج و یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے طلباء کی مدد کرنا، اعلیٰ و طبی اور تکنیکی تعلیم میں اسکالرشپ کی فراہمی کروانا، طلباء کے ایڈمیشن کے مراحل میں آنے والی پریشانیوں کو دور کرنا، ملک بھر میں طلباء پر ہورہے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا، شہر میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کیلئے جدوجہد کرنا، اعلیٰ تعلیم کیلئے کیریئر گائیڈنس کے پروگراموں کا انعقاد کرنا اور جن طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہیں اور وہ روزگار کیلئے پریشان ہیں انہیں سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر میں انکی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر جاب دلوانے میں معاونت کرنا، اسی طرح پڑھے لکھے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا جہاں سے وہ عملی سیاست میں حصہ لیکر قوم و ملت کی حقیقی معنوں میں خدمات انجام دے سکیں ۔اس موقع پر آصف شیخ نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں بھی شہر میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہیں اور مستقبل میں بھی شہر عزیز کے طلباء کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔یہاں این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کی ممبر سازی کیلئےنعیم مرزا 9923607309، شکیب انصاری 9049833178، مزمل احمد 9960490071 اور انصاری عبدالرحمن 9665537881 کے نام و موبائل نمبر جاری کئے گئے ۔لہذا طلباء ان نمبروں پر رابطہ کرتے ہوئے نور باغ باغبان جماعت خانہ پر پہنچ کر اپنی ممبر سازی حاصل کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com