پولس کارروائی کی وائرل ویڈیو کا سچ ، افواہ نہ پھیلانے مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی اپیل
مالیگاؤں : یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔جس میں ہوٹل پر بیٹھے کچھ نوجوانوں کو پولس کے اہلکاروں نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے ایک پستول برآمد کی۔اس ویڈیو کو مالیگاؤں کے اکثر وبیشتر واٹسپ گروپوں میں یہ لکھ کر شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں منماڑ چوپھلی پر واقع سیما ہوٹل کا ہے۔اس معاملے میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہ ویڈیو مالیگاؤں شہر کا نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو گجرات کے کسی علاقے کا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس انتظامیہ نے شہریان سے خاص طور پر نوجوان طبقہ سے یہ اپیل کی کہ اس ویڈیو کو مالیگاؤں کا بتاکر شیئر نہ کیا جائے یہ ویڈیو مالیگاؤں کا نہیں ہے۔اگر اس ویڈیو کو مزید شیئر کیا گیا تو شئیر کرنے والے افراد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔پولس انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ افواہ پر دھیان نہ دیں اور افواہ نہ پھیلائیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com