مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں سماج وادی پارٹی کو اکثریت دی جائے ، گونڈی و شیواجی نگر پیٹرن پر مالیگاؤں میں تعمیراتی کام کئے جائیں گے مجلس اتحاد المسلمین کو سماج وادی پارٹی کا کھلا چیلنج ، ‏

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں سماج وادی پارٹی کو اکثریت دی جائے ، گونڈی و شیواجی نگر پیٹرن پر مالیگاؤں میں تعمیراتی کام کئے جائیں گے 

مجلس اتحاد المسلمین کو سماج وادی پارٹی کا کھلا چیلنج ، دلی میں بی جے پی کی حکومت اویسی برادران کی مرہون منت : پرویز صدیقی 

پاورلوم صنعت کے مسائل پر ممبئی میں ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں نمائندگی کرنے کا اعلان 


مالیگاؤں : 30 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) سماج وادی پارٹی کی خدمات اظہرمن الشمش ہیں ۔مسلمانوں کیلئے سماج وادی پارٹی نے دل سے کام کیا ہے۔اگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں سماج وادی پارٹی کے کارپوریٹر منتخب ہوتے ہیں تو گونڈی اور شیواجی نگر کے پیٹرن پر مالیگاؤں میں ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے ۔مالیگاؤں میں روڈ گٹر ، لائٹ ، پانی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم اور روزگار کے بہتر انتظامات کئے جائینگے۔ اسطرح کا اظہار سماجوادی پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی نے اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ موصوف مالیگاؤں شہر کے پاورلوم مسائل اور کارپوریشن چناؤ کے تناظر میں دورہ پر آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں عوامی نمائندوں نے بنکروں اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ پاورلوم صنعت سے سرکار کو کروڑوں روپے کا فائدہ حاصل ہوتا ہے لیکن سرکار مزدوروں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کرتی ۔پاورلوم صنعت کے متعلق موصوف نے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں مہاراشٹر سرکار سے ایوان اسمبلی میں نمائندگی کرنے اور اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج درج کرنے کا بھی اظہار کیا ۔اس پریس کانفرنس میں آئندہ سال ہونے جارہے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ مقامی سیاسی حالات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر سماج وادی پارٹی الیکشن لڑیگی ۔انہوں نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلیمن اتر پردیش میں 100 سیٹوں پر اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتی ہے جو کہ سراسر بی جے پی کو فائدہ پہونچانے کے مترادف ہے۔پرویز صدیقی نے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدّین اویسی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نام نہاد نمائندگی کا دم بھرنے اور جذباتی نعرہ لگا کر بی جے پی کو کھلے عام مدد کرنے والے سے کہا کہ سماج وادی کے جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی سے مسلم مسائل پر مناظرہ کر لیں۔ پرویز صدیقی نے کہا کے حیدرآباد میں مسلمانوں کی حالت زار کی ذمہ دار اویسی برادران ہے ۔ ان کے 7 ایم ایل اے اور 40 کارپوریٹر نے بھی مسلم مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں ۔70 سے 80 سالوں میں بھی حیدرآباد کی حالت بہتر نہیں بناسکے۔ انہوں نے امتیاز جلیل کے بیان پر کہا کہ سماج وادی پارٹی جذباتی سیاست کرنے کی بجائے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ امتیاز جلیل کو چاہیئے کے وہ خود مجلس کو چھوڑ کر سماجوادی میں شمولیت اختیار کریں۔ پرویز صدیقی نے کہا کہ دلی میں جو مودی سرکار بیٹھی ہے وہ حیدرآباد کے دو شیروانی والے بھائیوں کی وجہ سے ہی بیٹھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں مجلس کے ایک بھی ایم ایل اے نے مسلم مسائل پر کھل کر لڑائی نہیں لڑی،صرف جذباتی سیاست کا آڑ لیکر مسلم نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے من ۔موصوف نے اتر پردیش میں رکن پارلمینٹ اعظم خان کی مسلم مسائل پر کی جانے والی کامیاب نمائندگی کا حوالہ دیتے ہوئے مجلس کے لیڈران کو للکارتے ہوئے ڈیبیٹ کا چیلنج کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے دم پر کارپوریشن الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے ابو عاصم اعظمی کے ہاتھوں کو مظبوط کرنے کا کام اعلان کیا۔اس موقع پر مقامی سماج وادی پارٹی کے صدر شریف منصوری ، نفیس میتھا ، مہیلا ونگ کی فاطمہ انصاری سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے