دسویں بورڈ کے نتائج ظاہر، ریاست کے 99.95 فیصد طلباء کامیاب ، کوکن ٪100 نمبرات کے ساتھ اول، دیگر 9 ڈیوژن کے نتائج بھی 99 فیصد سے زائد

دسویں بورڈ کے نتائج ظاہر، ریاست کے 99.95 فیصد طلباء کامیاب ، کوکن ٪100 نمبرات کے ساتھ اول، دیگر 9 ڈیوژن کے نتائج بھی 99 فیصد سے زائد


گزشتہ سات سالوں کا ریکارڈ بریک ، 22 ہزار 384 اسکولوں کا 100 فیصد نتیجہ ، 83 ہزار سے زائد طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے اور 957 طلبا نے 100 فیصد نمبرات حاصل کر تاریخ رقم کردی 


پونہ :16 جولائی (زاہد شیخ ، بیباک نیوز اپڈیٹ)موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج ایس ایس سی بورڈ 2021 کے کا نتائج کا اعلان کردیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ پونہ نے دسویں کے امتحانات کے لئے اپنا اندراج کرنے والے 16.58 لاکھ طلبا میں سے 99.95 فیصد طلباء امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پچھلے سات سالوں میں سب سے زیادہ فیصد میں اس سال طلباء کامیاب ہوئے ہیں ۔ پچھلے سال ریاست میں دسویں جماعت کا نتیجہ 95.30 فیصد تھا - بیباک نیوز جس کا ریکارڈ حالیہ نتائج نے بریک کردیا ہے ۔اسکی وجہ یہ رہی کہ امسال طلباء کو انٹرنل جانچ کے مطابق مارکس دی گئی ہیں اور یہ مارکس بورڈ کو روانہ کی گئی تھی جسکی بنیاد پر بورڈ نے اپنا رزلٹ ظاہر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امسال دسویں بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی نئے نئے ریکارڈ سامنے آرہے ہیں ۔موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں 22 ہزار 384 اسکولوں کا 100 فیصد نتیجہ رہا جبکہ 83 ہزار سے زائد طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے اور 957 طلبا نے 100 فیصد نمبرات حاصل کر مہاراشٹر میں ریکارڈ قائم کیا۔ پوری ریاست کا مجموعی نتیجہ 99.95 فیصد ظاہر کیا گیا ہے ۔
 
ڈیوژن وائز رزلٹ کی تفصیل 

کوکن 100
امراوتی 99.98
 پونے 99.96
 اورنگ آباد 99.96
 ممبئی 99.96
 ناسک 99.96
 لاتور 99.96
کولہاپور 99.92
 ناگپور 99.84
 بیباک نیوز اس نتیجہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلباء کو تعلیم سے قریب کرنے کیلئے انہیں اعلی نمبرات دیئے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے