وزیر اعظم مودی کی حکومت میں 30 کابینی اور 45 مملکتی وزراء میں قلمدان کی تقسیم ، وزارت داخلہ کے ساتھ امیت شاہ کو منسٹری آف کوآپریشن بھی تفویض، دھرمیندر پردھان وزیر تعلیم
دہلی :8 جولائی (ایجنسی / بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیراعظم نریندر مودی کی ادارت میں جاری مرکزی حکومت میں وزارت میں بے شمار تبدیلی کی گئی اس میں نئے وزرا کو بھی موقع دیا گیا ۔مہاراشٹر سے بھی وزراء کو خدمات کا موقع ملا ہے ۔ان میں کابینی وزراء اور وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزراء کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعظم مودی کابینہ میں امت شاہ کو منسٹری آف کوآپریشن کا قلمدان دیا گیا، دھرمیندر پردھان کو وزارت تعلیم کا عہدی دیا گیا ۔ واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کابینہ کی بدھ کے روز توسیع ہوگئی ہے۔وزرا کی حلف برداری تقریب کے بعد وزارت کی تقسیم بھی ہوگئی ہے۔ نئی کابینہ میں 30 کابینی وزرا، 45 وزیر مملکت جبکہ دو وزراء کو مملکت آزادانہ چارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایسے میں وزیر اعظم مودی خود وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کام دیکھیں گے۔ وہیں امت شاہ کو وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ منسٹری آف کوآپریشن کا بھی چارج دیا گیا ہے۔ اسمرتی ایرانی کو وزارت برائے خواتین واطفال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔پیوش گوئل کو ٹیکسٹائل اور فوڈ اور کنزیومر افیئرس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں رمیش پوکھریال نشنک کی جگہ دھرمیندر پردھان کو وزیر تعلیم بنایا گیا ہے۔
اسی طرح منسکھ مانڈویا کو صحت اور کیمل فرٹیلائزر منسٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شہری ہوا بازی وزیر کے طور پر کام کر رہے ہردیپ سنگھ پوری کو وزارت شہری اور شہری ترقیات کے ساتھ ساتھ پٹرولیم کا چارج دیا گیا ہے۔
انوراگ ٹھاکر کو وزارت نشریات واطلاعات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وہیں جیوتی رادتیہ سندھیا کو شہری ہوا بازی کا وزیر بنایا گیا ہے۔ اشونی ویشنو کو ریلوے اور آئی ٹی اور وزارت مواصلات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ گری راج سنگھ کو وزارت دیہی ترقیات اور پشوپتی کمار پارس کو فوڈ پرویسیسنگ منسٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
کابینی وزراء کے نام
جناب نارائن ٹاٹو رانے، جناب سربانند سونوال، ڈاکٹر ویریندر کمار،جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا،جناب رام چندر پرساد سنگھ،جناب اشونی وشنو، جناب پشوپتی کمار پارس، جناب کرن رجیجو، جناب راج کمار سنگھ، جناب ہردیپ سنگھ پوری، جناب مکیش منڈاویا، جناب بھوپیندر یادو، جناب پرشوتم روپالا، جناب جی-کشن ریڈی، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
وزرائے مملکت کے نام
جناب پنکج چودھری، محترمہ انوپریہ سنگھ پٹیل، داکٹر ستیہ پال سنگھ بھیل، جناب راجیو چندرشیکھر، محترمہ شوبھا کرن دلجے، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما،محترمہ درشنا وکرم جردوش، محترمہ مینکاشی لیکھی، محترمہ انوپریہ دیوی، جناب اے۔نارائن سوامی، جناب کوشل کشور، جناب اجے بھٹ، جناب بی ایل ورما، جناب اجے کمار، جناب چوہان دیوسنگھ، جناب بھگونت کھوبا، جناب کپِل موریشور پاٹل، محترمہ پرتیما بھومک، ڈاکٹر سبھاش سرکار، ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کارد، ڈاکٹر راج کمار راجن سنگھ، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، جناب بھویشور ٹوڈو، جناب شنتانو ٹھاکر، ڈاکٹر منجاپارا مہندر بھائی، جناب جوہر برلا، ڈاکٹر ایل- موروگن، جناب نیرش پرمانک۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com