اساتذہ کہ تقرری پر عائد پابندیاں ختم، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا اعلان ،ریاست میں 6100 اساتذہ کو روزگار کا سنہری موقع
ممبئی : 8 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پرائمری ، پرائمری ، سیکنڈری ، ہائر سیکنڈری اسکولوں ، سرکاری اور نجی تعلیمی امدادی اداروں میں ڈی ایل ای ڈی کالجوں کے اساتذہ کی تقرری پر پابندی عائد کردی گئی تھی جسے آج وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی سفارشات پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ،وزیر مالیات اجیت پوار و وزیر محصول بالا صاحب تھورات نے قبول کرتے ہوئے مستثنیٰ کردیا ہے ۔اس ضمن میں موصول تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں تقریبا 6100 آسامیاں پُر کی جائیں گی جو ریاست میں سرکاری اداروں اور نجی انتظامیہ کے زیر انصرام جاری تعلیمی اداروں میں گرانٹ کے اہل ہونگے ۔
ریاست میں تقریبا 6100 اساتذہ کی بھرتی کے لئے راستہ صاف کردیا گیا ہے۔اسطرح کی معلومات وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ایک ٹویٹ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا میری درخواست کا احترام کرتے ہوئے سی ایم ادھو ٹھاکرے، اجیت پوار اور بالا صاحب تھورات نے اس پابندی عائد کردہ بھرتی کے عمل کو پابندی سے مستثنیٰ کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ میں انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔موصوفہ نے کہا کہ اس سلسلے میں اساتذہ کی تقرری کے مرحلہ کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے ایجوکیشن کمیشنر پونہ کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا کے سبب ریاستی سرکار کی مالی حالت غیر مستحکم ہونے سے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا اور اس کا حکم نامہ بھی جاری کیا جاچکا تھا لیکن اسے آج ختم کردیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com