ابرار شیخ قتل معاملہ میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، بلال احمد نامی شخص گرفتار ، جمعہ ہوگی عدالت میں پیشی ‏

        (فائل فوٹو؛ مقتول ابرار شیخ) 


ابرار شیخ قتل معاملہ میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، بلال احمد ایوب نامی شخص گرفتار ، جمعہ ہوگی عدالت میں پیشی 



مالیگاؤں: 29 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق شیخ حسن شیخ سلیم 33 سال کاروبار پان دکان ساکن گٹ نمبر 222/223 حیدر علی چوک مالیگاؤں نے رمضانپورہ پولس اسٹیشن میں 28 جولائی کو فریاد درج کروائی تھی کہ 27 جولائی 2021 کی شام سوا 7 بجے سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان رمضانپورہ آمین مولانا کی درگاہ ہوٹل جاوید ملن کے پاس پان دکان کے سامنے ملزم نمبر (1) جمال انجم ، (2) بلال احمد محمّد ایوب 30 سال ، (3) محمّد ایوب عرف جلّا سبھی ساکن فاطمہ مسجد کے پاس رمضانپورہ مالیگاؤں نے مقتول شیخ ابرار شیخ سلیم 33 سال ساکن حیدر علی چوک مالیگاؤں سے پان دکان پر آکر کچھ خریدا اور جب شیخ ابرار نے فروخت کی گئی اشیاء کے پیسے طلب کئے تو تینوں ملزمین نے تنازعہ پیدا کرتے ہوئے شیخ ابرار کو دکان سے باہر نکال کر تلوار اور چھرے سے سر پر ، پیٹھ میں اور سینہ پر زوردار وار کردیا جس میں شیخ ابرار کی موت واقع ہوگئی ۔اس معاملے میں رمضانپورہ پولس نے شیخ حسن کی فریاد پر تینوں ملزمین کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 62/021 قلم 302 ، 34 ، آرم ایکٹ 4/25 ، مہاراشٹر پولس ایکٹ قلم 37 (1) (3) کی خلاف ورزی کی دفعہ 135 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم نمبر 2 بلال احمد محمّد ایوب کو گرفتار کیا ہے ۔ملزم بلال احمد کو جمعہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔اس معاملے کی دیگر تحقیقات پولیس نائیک تھورات کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے