شہر میں بوگس راشن کارڈ بنانے کیلئے 25 سے زائد ایجنٹ سرگرم ، سیاسی دباؤ میں عوام سے پیلا راشن کارڈ بنانے کے نام پر ہزاروں روپیہ کی دھوکہ دہی کا انکشاف ‏

شہر میں بوگس راشن کارڈ بنانے کیلئے 25 سے زائد ایجنٹ سرگرم ، سیاسی دباؤ میں عوام سے پیلا راشن کارڈ بنانے کے نام پر ہزاروں روپیہ کی دھوکہ دہی کا انکشاف



شیخ آصف کا محکمہ ایف ڈی او میں ہنگامی دورہ، اعلیٰ سطحی انکوائری کرانے کا مطالبہ، مقامی نمائندہ نمائندگی کرنے میں ناکام

مالیگاؤں : 7 جولائی (پریس ریلیز) راشن کارڈ بنانے کیلئے 25 سے 30 ایجنٹ افراد آیف ڈی او محکمہ میں سرگرم ہیں جو عوام سے پانچ ۔دس اور پندرہ ہزار روپیہ لیکر عوام کو غیر قانونی طریقے سے بوگس راشن کارڈ بنا کر دے رہیں ہیں ۔ شہر بھر میں سرگرم یہ افراد کسی مخصوص سیاسی پارٹی کے ماننے والے ہیں جو بوگس پیلا راشن کارڈ  اور ڈپلیکیٹ راشن کارڈ بناکر دے رہیں ہیں ۔اسطرح کی شکایات ہمیں راشٹروادی بھون پر ملی ہیں تب ہم نے ایف ڈی او محکمہ پر حاضری لگائی اور معلومات طلب کرنا چاہی تو پتہ چلا کہ یہاں سے 25سے 30 ایجنٹ کام کررہے ہیں ۔جو راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں ایف ڈی او میں اسکا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔کارگزار ایف ڈی او نے بتایا کہ ہمارے پاس سے ایسا کوئی کارڈ ہم بنا کر نہیں دے رہے ہیں۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے ایف ڈی او کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی نامعلوم جگہوں پر ڈپلیکیٹ راشن کارڈ پرنٹ کیا جارہا ہے ۔جوکہ بہت بڑا فراڈ ہورہا ہے ۔شیخ آصف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نیا اسلام پورہ سے بھی شہری نمائندہ اپنے کچھ سیاسی لوگوں کے ذریعے راشن کارڈ بناکر دینے کا کام کررہے ہیں وہ جعلی ہیں صرف عوام سے روپیہ وصول کیا جارہا ہے  اور عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔اس پورے واقعہ پر ہم نے ایف ڈی او آفس سے باز پرس کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ ہم سے غیر قانونی کام کرنے کا سیاسی دباؤ بنایا جارہا ہےتاکہ ہم انکے غلط کاموں میں ساتھ دیں ۔ ایف ڈی او نے شیخ آصف کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے ۔ 
شیخ آصف نے بتایا کہ جس دن سے راشٹروادی بھون کا افتتاح ہوا ہے اس دن سے ہی ہم نے عوامی مسائل کے حل کا اعلان کیا تھا ۔آج بھون کے افتتاح کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے ۔ہمیں ایف ڈی او محکمہ میں جاری غیر قانونی کام اور ایجنٹس کی حرکات کی شکایات ملی تو ہم نے فوری طور دورہ کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ہم بھی اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی  جانچ کروائیں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ راشن کارڈ پر اناج ملنے کی سرکاری ریکارڈ کے مطابق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انت دائی کارڈ والوں کو 35 کلو اناج ملے گا ۔ 25 کلو گیہوں، 10 کلو چاول دیا جارہا ہے وہ راشن دکانوں سے حاصل کریں اور اگر پیلا کارڈ ہے تو فی نفر تین کلو گیہوں اور دو کلو چاول راشن دکانوں سے حاصل کریں ۔آصف شیخ نے مقامی نمائندہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف راشن دکانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے اور دوسری طرف عوام کو لوٹ کر اپنا سیاسی آلو سیدھا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج شہر سیاسی طور پر لاوارث ہوگیا ہے ۔بیوہ عورتوں کو فنڈ کیلئے پریشان ہیں، مالیگاؤں میں عوامی کام کاج کیلئے تحصیلدار نہیں ہے ۔شہر میں ایف ڈی او ہے لیکن وہ بھی کارگزار ہیں اس پر موجودہ نمائندہ کوئی نمائندگی کرنے تیار نہیں ہیں ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ شہر کا نمائندہ دو سال گزر جانے کے بعد بھی عوامی کاموں کی انجام دہی میں ناکام ہوگیا ہے ۔عوامی نمائندے کے نام اشارے پر انکے ساتھیوں کو ڈپلیکیٹ کاموں کو انجام دینے پر لگایا جارہا ہے اور عوام سے ہزاروں روپیہ جمع کیا جارہا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ عوام ایسے دھوکہ دینے والے سیاسی بازیگروں سے ہوشیار رہیں راشن کارڈ کے نام پر کسی کو بھی ہزاروں روپیہ نہ دیں ۔شہر میں کچھ نام نہاد سیاسی ٹولہ عوام کو لوٹ رہا ہے اس لئے اگر عوام کو کسی بھی طرح کی شکایات ہو یا عوامی و فلاحی کاموں کی ضروریات درپیش ہو تو وہ خود ایف ڈی او آفس آئیں یا راشٹروادی بھون پر تشریف لائیں ہم انکا کام مفت میں کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے