دھولیہ ،جلگاؤ‍ں اور نندور بار اضلاع کی پولس انتظامیہ کو ہدایات دی جائے کہ وہ اجازت یافتہ جانوروں کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا نہ کریں ‏


دھولیہ ،جلگاؤ‍ں اور نندور بار اضلاع کی پولس انتظامیہ کو ہدایات دی جائے کہ وہ اجازت یافتہ جانوروں کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا نہ کریں


بقرعید کے پیش نظر آصف شیخ کی قیادت میں قریش جماعت کے نمائندہ وفد کی ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس سروتی دوجے سے ملاقات 


مالیگاؤں : 22 جون (پریس ریلیز) آئندہ ماہ بقرعید کے موقع پر مسلمانانِ شہر قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور انہیں اس کیلئے جانور ذبح کرنا ضروری ہوتا ہے اس لئے بقرعید کے ایام پرےمسلمان جانوروں کی آمد و رفت کرتا ہے ۔اس درمیان انہیں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ حکومت نے گائے ممنوعہ قانون نافذ کیا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس قانون کی پاسداری کریں ۔ لیکن یہ قانون گائے کی نسل کے جانوروں کو چھوڑ کر دیگر مویشیوں میں بھینسوں کو بھی ذبح کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دریں اثنا مالیگاؤں شہر میں ذبیحہ کیلئے بھینسوں کو دھولیہ، جلگاؤ‍ں، نندور بار اضلاع سے لایا جارہا ہے۔شیخ آصف نے انسپکٹر جنرل آف پولس سے کہا کہ یہ علاقے اپنے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ۔ دھولیہ، جلگاؤ‍ں اور نندوربار اضلاع کے ساتھ ساتھ اندور، ایم پی سمیت دیگر ریاستوں سے مالیگاؤں کیلئے بھینسوں کی آمدورفت کے دوران ان علاقوں میں پولس انتظامیہ رکاوٹ پیدا کررہاہے۔ جس سے عدم اطمینان کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ اسطرح کی شکایات آج مالیگاؤں سے قریش جماعت کے نمائندہ وفد کی شکل میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ناسک ڈیوژن رینج کی انسپکٹر جنرل آف پولس (آئے جی) سروتی دورجے سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناسک ضلع دیہی پولس سُپریٹینڈینٹ سچن پاٹل بھی موجود تھے ۔یہاں شیخ آصف نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ دھولیہ ، نندوربار اور جلگاؤں اضلاع کے تمام پولس سپرنٹنڈنٹ کو گائے کے گوشت کی روک تھام ایکٹ کے علاوہ بھینسوں کی نقل و حمل میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا حکم دیا جائے۔کیونکہ گائے ممنوع قانون میں بھینسوں کا ذکر نہیں ہے انہیں اس قانون سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔لہذا مالیگاؤں آنے والے جانور بردار گاڑیاں جس میں بھینسوں کو لایا جاتا ہے کو روکا نہ جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آپ ان اضلاع میں ڈیوٹی پر تعینات پولس آفیسر کو حکم دیں کہ وہ بھینسوں کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیوں کو نہ روکیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی کوئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑے اسکا خاص خیال رکھا جائے ۔اس موقع پر قریشی جماعت کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قریش برادری کے افراد صرف قانونی طور اجازت یافتہ جانور کی ہی نقل و حمل کریں ۔گائے ممنوع جانور کا کاروبار نہ کریں ۔اس وفد میں شیخ آصف کے ساتھ ماسٹر افضل خان صدر قریش جماعت، حاجی حنیف دھرن گاؤں والے، حاجی ایوب خان، چاند خان، قریشی عزیز ماسٹر، قریشی شکیل ماسٹر، رفیق کھجور والا وغیرہ شریک تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے