ہر گھر پانی... ہر دن پانی دینے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کا مطالبہ ‏

ہر گھر پانی... ہر دن پانی دینے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کا مطالبہ


شہریان کو روزانہ پانی سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی میں زیادہ مشکلات نہیں، مطالبہ پورا نہ ہوا تو این سی پی کا پہلا احتجاج سخت ہوگا:شیخ آصف

 گرنا اسکیم سے شیخ رشید نے پانی کا بڑا مسئلہ حل کردیا اور میں نے مرکزی حکومت کی پانی اسکیم سے پائپ لائن و پانی کی ٹنکیاں تعمیر کروائی،دیگر سیاسی لیڈران  پانی کے نام پر صرف ڈھونگ کرتے ہیں 


مالیگاؤں : 23 جون (پریس ریلیز)مالیگاﺅں شہر کی عوام کو روزانہ پانی سپلائی کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی میونسپل کمشنر سے کریگی ۔اور اگر روزانہ پانی فراہم کرنے کے مطالبہ کو منظور نہیں کیا جاتا ہے تو پھر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی لیڈیز ونگ، ورکروں اور ہمدردوں کو ساتھ لیکر سخت احتجاج کیا جائے گا اور اس تحریک کی قیادت میں خود کرونگا ۔اسطرح کا اعلان آج راشٹروادی بھون پر منعقدہ پریس کانفرنس سے شیخ آصف نے کیا۔موصوف نے کہا کہ اگرآنے والے کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو عوام اکثریت دیتی ہے تو پانچ فیصد اضافی پانی پٹی پر روکنے لگائی جائے گی اور پانی پٹی میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔موصوف شیخ آصف نے کہا کہ آج سے سالوں قبل کارپوریشن پر مورچے آیا کرتے تھے ، عوام کو پانی کی شدید تکالیف برداشت کرنا پڑتی تھی ۔جب میں میئر تھا اسوقت میں نے خود کمشنر کلیان کیلکر کو لیکر دہلی گیا اور ہم نے مرکزی حکومت کی پانی اسکیم منظور کروایا اور گلی گلی پائپ لائن نصب کیا اور پانی کی ٹنکی بنائی گئی۔جس سے شہر میں پانی کا مسلہ کچھ حد تک ختم ہوا ۔ٹی سی آئی ڈی ایس، یو آئے ڈی ایس ایس ایم ٹی اسکیم سے ہم نے شہر بھر میں پانی اور ٹنکی پائپ لائن کیلئے مرکزی حکومت کی شرائط پر دستخط کیا تب جاکر ہمارے شہر کو آج 52 پانی کی ٹنکیاں ملی ہیں اور آج ہمارے شہر میں پانی کا مسئلہ ختم ہوا ہے ۔پانی پٹی آپکے دور اقتدار میں ہی بڑھائی گئی ہے تو اسکا کیا؟ اس سوال پر شیخ آصف نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیم میں یہ شرائط تھی کہ اگر جو کارپوریشن سرکار کی اسکیم کو حاصل کر اپنے شہر میں پانی حاصل کریگی اور سہولیات کا فائدہ عوام تک پہنچائے گی ایسی کارپوریشن کو ہی اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور اسکے لئے انہیں پانچ فیصد پانی پٹی بڑھانے کا قرارا نامہ کرنا ضروری ہوگا ۔اور جس وقت میں میئر تھا اس وقت مالیگاؤں شہر میں پانی کی شدید تکالیف تھی ۔دو چار دن بعد نلوں میں پانی آیا کرتا تھا اور مضافات میں تو پائپ لائن ہی نہیں تھی ۔اس لئے ہم نے بہتر مستقبل کی سوچ لیکر پانی پٹی والی اسکیم کو حاصل کیا اور آج الحمدللہ ہمارے شہر میں پانی کا مسئلہ تقریباً ختم ہوچکا ہے ۔موصوف نے کہا کہ آج سے تقریباً 10 سال قبل کی گئی مردم شماری کے مطابق مالیگاؤں شہر کی آبادی 5 لاکھ 90 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی ۔فی الحال 2021 میں مالیگاؤں شہر کی  آبادی ایک اندازے کے مطابق تقریباً  10 لاکھ تک پہنچ چکی ہیں ۔ آج الحمدللہ مالیگاؤں شہر کی عوام شدید گرمی میں بھی پانی کا بھر پور استعمال کرتی ہیں ۔مالیگاؤں کارپوریشن میں ہمارے دور اقتدار میں ہم نے 2045 تک آبادی کے لحاظ سے پانی کا منصوبہ قبل از وقت تیار کیا اور ہم نے اسے پورا بھی کرلیا ہے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ شہر میں دو فلٹر پلانٹ سے عوام کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔جس میں اے ٹی ٹی اسکول کے سامنے ایک فلٹر پلانٹ ہے اور  سائنہ فلٹر پلانٹ ہے ۔ان دونوں فلٹر پلانٹ سے مالیگاؤں کی عوام کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے ۔موصوف نے کہا کہ میرے دور اقتدار میں روزانہ پانی سپلائی کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے TCIDS اسکیم منظور کروائی گئی تھی ۔اسکے بعد UIDSSMT اسکیم منظور کرائی گئی تھی اور اب امرت یوجنا جاری ہے ۔اس طرح  پانی سپلائی کیلئے شہر بھر میں سرکار کی 3 الگ الگ اسکیمیں مکمل ہوگئی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ جب اسکیم مکمل ہو چکی ہے تو پھر پانی پٹی میں اضافہ کرنا فضول ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی کئی سیاسی جماعتوں نے پانی پٹی کم کرنے کے لئے کوششیں کی لیکن کارپوریشن کمشنر ،انجینئر سمیت انتظامیہ نے انہیں گمراہ کردیا یا سیاسی لیڈران کی نیت ہی صرف سیاست کرنے کی تھی جو انہوں نے کام نہیں کیااور اس مسلہ کو دبا دیا۔انہوں نے کہا کہ گرنا ڈیم سے 900 ایم سی ایف ٹی پانی اور چنکا ہور ڈیم سے 1200 ایم سی ایف ٹی پانی منظور ہیں ۔ ایک دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے لیکن جب بلا ناغہ پانی سپلائی کیا جائے گا تو ہمیں ہمارے پانی ریزرویشن پر کوئی فرق یا بوجھ نہیں بڑھے گا ۔آج کی موجودہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم ٹیکنیکل طور پر کمشنر سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کریں گے ۔اگر پانی روز دیا جاتا ہے تو عوام کو زائد ہانی کی ٹنکی رکھنا نہیں پڑے گی اور گلیوں سے اتی کرمن بھی صاف ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے مستقبل کی جانب کوئی غور و فکر نہیں کرتا ۔ہر کوئی سیاست کرتا اور ذاتی فائدہ اٹھا کر نکل جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے مستقبل کے خدشات کو دیکھتے ہوئے شہر کے مفاد میں گرنا ڈیم اسکیم منظور کروایا ۔تب جاکر شہر میں پانی کی فراوانی ہیں ۔انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہر میں ایک دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے تو ایک ماہ میں ٹوٹل 32.1ایم سی ایف ٹی پانی درکار ہوتا ہے ۔موجودہ حالات میں کارپوریشن کے پاس اسٹاف 
انجینئر 02 
فٹر : 04 
وال مین 120 
پمپ آپریٹرز:07
 میکا نیکل انجینئر :03 
گرنا ڈیم سے مالیگاؤں شہر میں پانی لانے کیلئے پمپنگ کیلئے آج 4 واٹر پمپ موجود ہیں ۔

پانی سپلائی کی  موجودہ صورتحال
کارپوریشن کی جانب سے شہر کے الگ الگ علاقے میں سب سے پہلے صبح 4 بجے سے پانی سپلائی شروع کی جاتی ہے اور رات 12 بجے سپلائی بند کی جاتی ہیں ۔ ہماری ماں، بہنوں کو  صبح چار بجے اٹھنا پڑتا ہے اور آخری سپلائی رات 12 بجے تک جاگنا پڑتا ہے ۔

  روزانہ اپنی سپلائی کرنے کیلئے درکار اسٹاف 
 انجینئر :06 
فٹر : 30 
وال مین 250 
پمپ آپریٹرز :10
 میکا نیکل انجینئر :04 
الیکٹریشین :03
الیکٹرک پمپ : 8 
اگر شہر میں روزانہ  پانی سپلائی کیا جاتا ہے تو ایک ماہ میں ٹوٹل 66.34 ایم سی ایف ٹی پانی استعمال ہوگا  ۔
روزانہ پانی سپلائی کرنے کیلئے کی جانیوالی منصوبہ بندی
مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے صبح 4 بجے کی بجائے صبح 6 بجے سب سے پہلا سپلائی شروع کرنا پڑے گا ۔اور رات 10 بجے سپلائی بند ہوجائے گی ۔اس سے ہماری ماں، بہنوں کو رات دیر تک جاگنا اور پریشانی اٹھانا نہیں پڑے گی ۔اس پریس کانفرنس میں سیوا دل کے صدر ریاض علی، اقلیتی سیل کے شہری صدر ندیم انصاری، شکیل جانی بیگ ،اجو لہسن والا موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے