‎میونسپل ہیلتھ آفیسر عہدہ پر ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کی تقرری، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کا تبادلہ ‏


 میونسپل ہیلتھ آفیسر عہدہ پر ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کی تقرری، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کا تبادلہ 


گھریلو مصروفیات کے سبب میں نے ہیلتھ آفیسر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مکتوب دیا :ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے 


مالیگاؤں : 9 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیلتھ آفیسر عہدہ پر کارگزار ہیلتھ آفیسر کیلئے ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کی تقرری عمل میں آئی ہے اسطرح کی معلومات معلومات میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی نے دی اور بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں سے زائد بل کی وصولی کئے جانے کے معاملے میں شیوسینا لیڈر سنیل دیورے نے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو معطل کرنے کی مانگ کی تھی ۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو انکے عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ پر عارضی طور پر ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کو ہیلتھ آفیسر کا چارج دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو ہیلتھ آفیسر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر میونسپل کارپوریشن حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔دوسری جانب نمائندہ بیباک نے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے سے اس ضمن میں معلومات حاصل کی تو موصوفہ نے کہا کہ میری گھریلو مصروفیات کے سبب میں نے میونسپل کمشنر کو مکتوب دیا تھا کہ مجھکو اب اس پوسٹ پر اور زیادہ دن کام نہیں کرنا ہے ۔اسی لئے میں نے اس عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ لیا تھا جسے کمشنر نے قبول کر میرا تبادلہ کردیا ہے ۔خیال رہے مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پہلے اور دوسرے دور میں بھی ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے