دتہ نگر کا 20 سالہ فیضان اختر نامی نوجوان شخص ارسلان شیخ قتل معاملہ میں گرفتار،قتل کی وجہ شرمناک
مالیگاؤں :8 جون (پریس ریلیز /بیباک نیوز اپڈیٹ) ارسلان شیخ سلیم نامی 12 سال ساکن رحمت آباد مالیگاؤں ، گزشتہ 22 مئی کو اپنے دوست کے ساتھ کھیلنے کے لئے آزاد نگر علاقے میں گیا تھا ۔ تاہم ارسلان رات دیر گئے تک گھر واپس نہیں آیا ۔اس ضمن میں بچے کے والد شیخ سلیم شیخ موسی نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ جس کے بعد آزاد نگر پولس نے اس معاملے میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 45/2021 قلم آئے پی سی 363 کے تحت اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی تھی ، اسی دوران فریادی سلیم شیخ کے بیٹے ارسلان کی نعش ملت مدرسہ کے سامنے پلاٹ نمبر 6 پر زیر تعمیر عمارت میں ملی ۔ ارسلان کو کسی نامعلوم حملہ آور نے مارا تھا اور اس کی لاش کو ثبوت مٹانے کی نیت سے مذکورہ مقام پر پھینک دیا تھا ۔اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد اسکی تحقیقات ناسک ضلع دیہی پولس سُپریٹینڈینٹ سچن پاٹل نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مذکورہ قتل کے نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لئے ہدایات جاری کی اور آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی پاریکر کی نگرانی میں اسکواڈ کی تشکیل کرتے ہوئے جانچ کا دائرہ بڑھایا گیا ۔ آزاد نگر پولس نے اس معاملے میں تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے ، کئی علاقے سے حاصل کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگالنا شروع کیا اور آخر کار ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں ارسلان کو لے جاتا ہوا ایک نامعلوم سائیکل سوار نظر آیا ۔ دریں اثنا متوفی لڑکے کی موت واقعہ کے دن 9 بج کر 47 منٹ پر ہوئی تھی ۔کیمرہ میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص سرخ سائیکل پر سوار پچھلے حصے پر بیٹھا ہوا ارسلان کع لا جارہا تھا ۔اسکے بعد سے ہی کرتا پائجامہ اور ٹوپی پہنے ہوئے نامعلوم نوجوان کی تلاش شروع کی گئی اور 8 جون کو خفیہ ذرائع سے معلومات ملی کہ ایسی شناخت رکھنے والا نوجوان رونق آباد علاقے سے جارہا ہے ۔ تب پولس نے اسے حراست میں لیتے ہوئے اسے اعتماد میں لیکر پوچھ گچھ کی تب اس نے پولس کو بتایا کہ اس نے ارسلان کو غیر اخلاقی حرکت کے مقصد کے تحت اغوا کیا تھا ۔ مگر وہ اس کام سے انکار کررہا تھا جس کی وجہ سے میں نے اسکے سر پر پتھر سے وار کیا اور وہ مر گیا ۔اس کے بعد میں نے اسکی لاش زیر تعمیر عمارت میں پھینک دی تھی۔ پولس نے ملزم کی شناخت 20 سالہ فیضان اختر عبد الرحمٰن کے نام سے کی جو مالیگاؤں کے علاقے دت نگر گلی نمبر 3 ، مکان نمبر 40 مالیگاؤں کا رہنے والا ہے ۔ ملزم نے 22 مئی 2021 کو اس غیر اخلاقی حرکت کا ارتکاب کرکے اس نابالغ کو اغوا کیا تھا اور لاش زیر تعمیر عمارت میں پھینک دی تھی۔ ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر دلیپ کمار پاریکر ، سب انسپکٹر بی وی واگھ ، سنیل پڑوی ،پولس کانسٹیبل گووندا بیہاڑے ، سمادھان کدم ، سدرشن مورے ، سچن تھورات نے ملزم کو گرفتار کرنے اور قتل کے معاملے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے ، ممکن ہے آج ملزم فیضان اختر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید سوالوں کا خلاصہ سامنے آئے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com