قتل کے الزام میں گرفتار ملزم فیضان اختر کو 5 دنوں کی پولیس کسٹڈی، مزید تحقیقات جاری
مالیگاؤں :9 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ارسلان شیخ قتل معاملے میں پیش آئی شرمناک قتل کی واردات میں آزاد نگر پولس نے اپنا اہم کردار نبھاتے ہوئے 17 دنوں کی مسلسل کوششوں سے آخر کار 8 جون 2021 کی دوپہر میں اس قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے ایک پاؤں سے معذور 20 سالہ ملزم فیضان اختر ساکن دت نگر کو عبّاس نگر علاقے میں جال بچھاکر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ شہر بھر میں 22 مئی سے 8 جون تک جاری قتل کی واردات کو لیکر اٹھ رہے سوالات کا جواب ایک معذور قاتل نکلا جس نے اپنی غیر اخلاقی حرکت کے چلتے اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے ایک معصوم بچے کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کو قانون سے بچانے کیلئے ثبوت مٹانے کی بھی کوشش کی ۔ مگر قانون کے ہاتھ سچ میں بہت لمبے ہوتے ہیں ۔ اس بات کو ثابت کرنے میں آزاد نگر پولیس نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ آج ملزم فیضان اختر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے اسے 5 دنوں کے لئے پولس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے ہیں ۔ اس قتل معاملے کی تحقیقات کررہے پولس انسپکٹر دلیپ کمار پاریکر قتل میں استعمال کئے گئے دیگر سامان کو ضبط کرنے اور مزید انکشافات کی جانچ میں لگے ہوئے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com