میونسپل پرائمری اسکولوں کو جاری کرنے سے پہلے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ متعلقہ وارڈ کے کارپوریٹرس کا تعاون حاصل کریں :اے او
مالیگاؤں : 13 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) پندرہ جون سے تعلیمی سال کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ایسے میں دو سال سے کورونا بحران ہونے سے اسکولیں مکمل طور پر بند پڑی ہوئی ہیں ۔ایسے میں اگر اسکول کی عمارت خستہ حال ہیں یا پھر دیواروں پر گندگی ہیں، سماج دشمن عناصر نے گٹکا پان، سگریٹ و تمباکو نوشی کر اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے یا پھر اسکول کی چھت، پلاسٹر، وال کمپاؤنڈ، کمرہ، کلاس روم، بینچ، فرش یا اسکول احاطہ میں کسی وجہ سے خرابی پیدا ہوگئی ہیں یا گندگی ہوتو اسے اسکول کے ہیڈ ماسٹر، ٹیچر نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے درست کرنا اور اسکے لئے انہیں اپنے علاقے کے کارپوریٹرس کا تعاون حاصل کرنا ضروری ہوگا ۔اسطرح کی اطلاع آج اسکول بورڈ اے او چوہان نے دی ۔موصوف نے نمائندہ بیباک سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول پندرہ جون سے جاری ہونگے اگر طلبا اسکول آتے ہیں تو انہیں آف لائن پڑھایا جائے یا اگر وہ اسکول نہیں آتے ہیں تو آن لائن تعلم پر توجہ دی جائے ۔لیکن اس دوران اساتذہ کو دو دو گھنٹے اسکول آنا ہوگا ۔اسکول میں اساتذہ دفتری و تعلیمی کام کیلئے دو دو گھنٹے کا وقت دیں اور طلباء میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے حکمنامہ کی روشنی میں اساتذہ کورونا کی تمام شرائط پر عمل کریں ۔اے او چوہان نے بیباک سے گفتگو کرتے وقت اس بات پر خصوصی توجہ دلائی کہ پرائمری اسکولوں کی موجودہ صورتحال پر وارڈ کے کارپوریٹرس کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔کارپوریٹرس اسکول کے نگران مقرر کئے گئے ہیں اس لئے متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ اپنے کارپوریٹرس کا تعاون حاصل کریں ۔اسکول کی عمارت خستہ ہیں تو کارپوریٹرس کے فنڈ کا استعمال کرنے کیلئے کارپوریٹرس کا تعاون حاصل کریں ۔اگر کسی وجہ سے کوئی تکالیف پیش ہو تو وہ اسکول بورڈ اے او چوہان سے فون پر رابطہ کریں ۔انہوں نے کارپوریٹرس سے بھی اپیل کی ہے کہ بچوں کی حفظان صحت اور تعلیم پر توجہ دینے اپنا تعاون پیش کریں اگر اسکول میں کسی بھی طرح کی ضرورت پیش ہوتو کارپوریٹرس حضرات اپنا کردار ادا کریں ۔اے او چوہان نے کہا کہ اسطرح کا فیصلہ آج آن لائن میٹنگ میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی طئے نہیں ہوا ہے کہ اسکول سابقہ کی طرح آف لائن جاری کی جائے لیکن اسکے لئے تیاری کرنا ضروری ہے ۔لہذا اسکول میں اساتذہ کو دو دو گھنٹے آنا ضروری ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com