نئے تعلیمی سال کا آغاز 15 جون سے ، اسکولیں جاری کرنے کے متعلق سخت احتیاطی تدابیر کی بندش ‏

  نئے تعلیمی سال کا آغاز 15 جون سے ، اسکولیں جاری کرنے کے متعلق سخت احتیاطی تدابیر کی بندش


چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڑ نے جاری کی 60 نکاتی ہدایات، ہیڈ ماسٹر اور والدین کو توجہ دینے کی ضرورت 


مالیگاؤں : 13 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا بحران کے بعد امسال اسکول جاری کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے تیاری کرلی ہے ۔بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دینے کیلئے اسکولی نظام کو مستحکم کرنے اور درکار ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکول جاری کرنے کی ہدایت محکمہ تعلیم نے جاری کی ہے ۔تعلیمی سال 2021 - 2022 پندرہ جون سے شروع ہورہا ہے اور اسکے لئے سخت ہدایات جاری کیا گئیں ہیں اس ضمن میں حکومت مہاراشٹر کی رہنما ہدایات کے مطابق ناسک ضلع چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڑ نے 60 نکاتی سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے لکھا ہے کہ اسکول شروع کرنے سے پہلے بچوں کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے تھرمل گن، پلس آکسی میٹر، سوڈیم ہائپو کلو رائڈ، سینٹائزر، صابن اور ماسک کا انتظام ضروری ہوگا ۔ان سب کی معلومات آن لائن پورٹل پر بھرتے ہوئے سرکار کو معلومات روانہ کریں ۔اسکول میں ایک ٹیچر کو بچوں کی دیکھ بھال کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ کسی بچوں کو پریشانی درپیش ہوتو اسے فوری طور پر میڈیکل سہولیات فراہم کر سکے ۔بچوں کو اسکول بلانے سے پہلے انہیں سمجھایا جائے  اگر بچے اسکول نہیں آتے ہیں تو زور زبردستی نہ کی جائے ۔ لینا بنسوڑ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ سب سے پہلے اسکول سطح پر قائم کردہ (شاڑہ ویوستھاپن سمیتی) کی میٹنگ لینا، مفت کتابوں کا دوبارہ استعمال کرنا ۔سرپرستوں سے گوگل کلاس روم یا آن لائن میٹنگ کرتے ہوئے انہیں اسکول آنے کی ضروری ہدایات دینا ۔دکشا ایپ کی تشہیر کرنا، کسی بھی کلاس میں داخلہ کیلئے اسکول نہ آتے ہوئے گوگل فارم کا استعمال کرنا ۔سنڈاس باتھ روم، اسکول کی صفائی، بینچ، کلاس روم کی صفائی، ماسک سینٹائزر کا استعمال کرنے کیساتھ اسکول جاری کرنے کی کوشش کی جائے ۔اگر اسکول جاری نہیں ہوسکے تو آف لائن یا آن لائن تعلم کا نظم کیا جائے ۔اگر اسکول کے نزدیک ٹریفک، اتی کرمن، پاور ڈی پی یا الیکٹرک پول ہوتو اسے درست کریں ۔اسکول کی عمارت خستہ حال ہے تو اسے درست کریں ۔اسکول کو کلر کریں ۔ بچوں کی حفاظت اور اسکول کے نظام کی مکمل دیکھ بھال اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو کرنی ہوگی اگر کوئی معاملہ درپیش ہوتا ہے تو وہ اپنے طور پر ہینڈل کریں اور اسکی اطلاع محکمہ تعلیم کو دیں ۔اس سلسلے میں 30 اپریل کو ایجوکیشن ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول جاری کرتے وقت کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی انتظامات کئے جائیں ۔اور اسکا احوال حکومت کو روانہ کیا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے