بارہویں بورڈ امتحانات منسوخ ،ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا فیصلہ ،وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا پریس کانفرنس میں اعلان ‏

بارہویں بورڈ امتحانات منسوخ ،ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا فیصلہ ،وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا پریس کانفرنس میں اعلان 


ممبئی :3 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا بحران کے پیش نظر طلباء کی صحت عامہ کا خیال رکھتے ہوئے  گزشتہ کل بدھ کو مہاراشٹر کابینہ نے بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے متعلق مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا اور مرکزی حکومت کو روانہ کردہ تجاویز کی روشنی میں آج وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اس میٹنگ میں کافی غور و خوص کے بعد بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔اسطرح کی معلومات مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔انہوں نے ٹویٹ کر اسکی اطلاع بھی دی ۔ویڈیو پیغام میں ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ طالبان علم کی زندگی اور انکی صحت عامہ کا خیال رکھنا مہاراشٹر سرکار کی اولین ترجیح ہے ۔اسی مناسبت سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔امکان ہے کہ دسویں کی طرح بارہویں بورڈ کے طلباء کا جانچ کا پیمانہ مقرر کیا جائے گا آور اسکے لئے ابھی ہدایات جاری کرنا باقی ہے کہ کس طرح طلباء کو پروموٹ کیا جائے؟ ۔جلد ہی نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔اس فیصلے سے بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء میں کہیں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے تو کہیں ناراضگی بھی پیدا ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے