ناسک ضلع سمیت مہاراشٹر کے 18 اضلاع ان لاک ہوئے، شادی بیاہ کی تقریبات میں 200 افراد کی اجازت
گارڈن ،سیلون، تفریح گاہیں اور سنیما گھروں کو بھی کورونا ہدایات کیساتھ جاری رکھنے کی اجازت
ممبئی: 3جون (بیباک نیوز اپڈیٹ )موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ریاستی حکومت نے آج اہم فیصلہ لیتے ہوئے مہاراشٹر کے 18اضلاع میں 4 جون بروز جمعہ سے پوری طرح سے اَن لا ک کرنے کافیصلہ کیاہے۔ناسک ضلع سمیت ریاست کے ان 18اضلاع میں دھولیہ ، اورنگ آباد ، بھنڈارا،بلڈانہ ، گڈچیرولی، چندر پور ، گوندیا ، جلگاؤں ، جالنہ ، لاتور ، ناگپور ، ناندیڑ ، ناسک ، پربھنی ، تھانہ ، وردھا ، واشم اورایوت محل کا شمار ہے ۔ان لاک ہوجانے کے بعد اب شادیوں میں200افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔مہاراشٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ریاست میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی امداد اور بحالی کے وزیر وجئے وٹڈی وار نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جہاں پر کورونا مریضوں کی مثبت شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔وہاں پرپوری طرح ان لاک کیاجارہا ہے ۔ موصوف ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ریاست میں انلاک کو پانچ سطحوں میں منقسم کیا گیا ہے۔ان لاک کے دوران باغات ، سیلون( کٹینگ دوکانیں) ، تھیٹر ، تفریح گاہیں جاری رکھنے کی اجازت رہے گی ۔اس کے علاوہ شادیوں کے تقاریب کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے جہاں پر 200 افرادشرکت کرسکتے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com