علی اکبر اسپتال میں جنریٹر کی تنصیب ، دیکھ بھال کیلئے ملازم کی تقرری، اسلم انصاری کی جدوجہد کامیاب لیکن ابھی بھی سہولیات کا فقدان، مزید نمائندگی کی ضرورت ‏

علی اکبر اسپتال میں جنریٹر کی تنصیب ، دیکھ بھال کیلئے ملازم کی تقرری، اسلم انصاری کی جدوجہد کامیاب لیکن ابھی بھی سہولیات کا فقدان، مزید نمائندگی کی ضرورت 



مالیگاؤں؛ 3 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) علی اکبر اسپتال میں مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا فقدان ہے ۔ آج بھی اسپتال میں مریضوں کو ضرورت بھر دوائیاں مہیا کرنے میں میونسپل ہیلتھ انتظامیہ ناکام ہے ، علی اکبر اسپتال کا حال ایسا ہو گیا ہے کے گھنٹوں پاور سپلائی بند رہنے پر مریضوں کے وارڈ میں ایمرجنسی لائٹ تک کی سہولیات نہیں ہے ۔بدھ دو جون کو ایک خاتون کی ڈلیوری کے سیزر معاملے میں علی اکبر اسپتال پہونچے کارپوریٹر اسلم انصاری نے  تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ میں دوپہر ساڑھے تین بجے علی اکبر اسپتال آیا تب پاور بند تھی ، اور خواتین کے وارڈ اور ڈائریا وارڈ میں انورٹر سپلائی بھی بند تھی ، میں نے اسپتال کے افراد سے انورٹر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کے انورٹر کی 2 بیٹری خراب ہے جس پر میں نے انھیں کہا کہ بیٹری خراب ہے تو اس سے کیا اسے فورا بدلی کر کے جاری کرنا چاہیئے ، اس کے بعد میں نے متعلقہ محکمہ کے پوار کو فون پر کہا کہ علی اکبر اسپتال میں دو بیٹری خراب ہے جسی کی وجہ سے اسپتال کا انواٹر بند اور اس گرمی کے عالم میں مریضوں کا برا حال ، تب انہوں نے کہا کہ میں آدمی بھیجتا ہوں ، اسکے بعد میں نے نائب میونسپل کمشنر کو فون لگا کر کہا کہ مجھے ابھی علی اکبر اسپتال میں جنریٹر چاہیئے اور جب تک جنریٹر نہیں آجاتا میں یہاں سے نہیں جاونگا ، اس درمیان میں نے اسپتال میں انوارٹر کے استعمال کے معلومات لی تو معلوم ہوا کے صرف ایک ڈاکٹر کے کیبن میں ایک ٹیوب لائٹ اور پنکھا اس پر جاری تھا، اور سیزر وارڈ میں 2 ٹیوب لائٹ جاری تھا ۔ دوپہر ساڑھے تین بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک جنریٹر کی تنصیب کو لیکر کارپوریٹر اسلم انصاری علی اکبر اسپتال میں ہی ڈٹے رہے ، رات ساڑھے 8 بجے کرایہ سے جنریٹر کا انتظام کر اسپتال میں لگایا گیا ، وہیں اس جنریٹر اور پاور سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے محکمہ پاور سپلائی کے ایک ملازم کو یہاں تقرر کیا گیا ہے ۔ کارپوریٹر اسلم انصاری کی نمائندگی کے چلتے بار بار آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے والی پاور سپلائی اور شدید گرمی سے علی اکبر اسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں و اسٹاف کو بڑی راحت ملی ہے ۔ میونسپل انتظامیہ کے ماتحت جاری اس اسپتال میں اسٹاف تو بڑھ گیا ہے مگر آج بھی مریضوں کو بروقت ملنے والی سہولیات کا فقدان ہے ۔ یہ اسپتال ایک بڑے جھوپڑپٹی علاقے سے جڑا ہوا ہے ، جہاں غریبوں کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی ہے کے وہ اپنی ادویات پر الگ سے خرچ کر سکیں ، میونسپل انتظامیہ کو اس جانب خصوصی توجہ دینا چاہئے ۔خیال رہے علی اکبر کی تزئین کاری کیلئے جلد ہی کارروائی شروع کرنے کا اعلان میونسپل میئر طاہرہ شیخ نے کیا ہے اور اسکے لئے انہوں نے عملی کام کا آغاز کردیا ہے اسطرح کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے