گاندھی نگر علاقے کی خستہ حالی پر میونسپل حکام کا ایم ڈی ایف کے ہمراہ ہنگامی دورہ، مین روڈ کی تعمیر جلد کی جائے
مالیگاؤں( پریس ریلیز ) رمضان اور عید گذرجانے کے بعد مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوان تعلیمی و تعمیری مسائل حل کرنے کے لئے دوبارہ عوام کے درمیان آچکے ہیں۔گاندھی نگر مین روڈ کی حالت نہایت خستہ ہوچکی ہے۔ عوام حادثہ کے شکار ہورہے ہیں۔ نصیر بھائی کپڑے والے کے گھر کے پاس سلیپ کا ڈھکن پوری طرح سڑ چکا ہے۔ لیکن محلہ کا کوئی کارپوریٹر اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔ گاندھی نگر میں کسی طرح کا پائیدار کام بھی نہیں ہوا ہے۔ کارپوریٹر اپنا الو سیدھا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نائب صدر عمران راشد، پروفیسر وسیم موسی، شیخ توصیف اور محلہ کے دیگر افراد نے پربھاگ ادھیکاری کو میمورنڈم دیتے ہوئے گاندھی نگر مین روڈ کی وزٹ کرائی۔ وزٹ کرنے کے بعد ادھیکاری نے جلد ہی کام شروع کرنے تیقن دلایا۔
ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے بتایا کہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ خاص طور پر روڈ گٹر کی خستہ حالی کو لیکر ماضی میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے زبردست احتجاج کیا تھا۔ بہترین اور ایماندارانہ نمائندگی کی وجہ سے 3 کروڑ 84 لاکھ کا فنڈ کارپوریشن نے ریلیز کیا تھا۔ جس میں گاندھی نگر مین روڈ کا بھی فنڈ شامل ہے۔ لیکن 8 سے 9 ماہ کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی ابھی تک کام نہیں ہوا۔ کارپوریٹر اور ٹھیکیدار اس فنڈ کی بندر بانٹ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ایم ڈی ایف ان کے خلاف ضرور آواز بلند کرے گی اور شہر میں کام کرائے گی۔
ایم ڈی ایف کے فعال رکن پروفیسر وسیم موسی نے کہا کہ قوم کی ٹھیکیداری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ریلیز فنڈ کے تعلق سے سوال کرنے کی بجائے نیا فنڈ نکالنے میں لگے ہیں۔ تاکہ اپنی دوکان چلا سکے۔ اگر گاندھی نگر مین روڈ کے ساتھ ساتھ شہر کی دیگر خستہ حال سڑکوں کا کام شروع نہیں ہوا تو ایم ڈی ایف کے نوجوان ماضی کی طرز پر کام کرائیں گے۔ اس موقع پر صابر ماسٹر(سیکرٹری ) ، رئیس عثمانی، ابوذر غفاری،ندیم شیخ، اور گاندھی نگر کے دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com