پولنگ بوتھ وائز یوتھ گروپ کا قیام، نوجوانوں کی راشٹروادی بھون پر آصف شیخ سے ملاقات، ڈیجٹل آئے کارڈ دینے سمیت مسائل کے حل کی رہنمائی و تبادلہ خیال جاری

پولنگ بوتھ وائز یوتھ گروپ کا قیام، نوجوانوں کی راشٹروادی بھون پر آصف شیخ سے ملاقات

ڈیجٹل آئے کارڈ دینے سمیت مسائل کے حل کی رہنمائی و تبادلہ خیال جاری
مالیگاؤں : 2 جون (پریس ریلیز ) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس بھون سے گزشتہ کل یکم جون کو آصف شیخ نے پریس کانفرنس سے مخطابت میں کہا تھا کہ ہم شہر بھر کی تمام پولنگ بوتھ پر نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں اور اس کے لئے موصوف نے "ون بوتھ الیون یوتھ" مشن کا نعرہ دیا تھا ۔اسی مشن کے تحت آج کام کاج کے پہلے ہی دن راشٹروادی بھون پر رات دس بجے سے دیر رات گئے نوجوانوں کا اژدھام امڈ آیا ۔اس موقع پر تقریباً چھ گروپ سے ملاقات کرتے ہوئے"ون بوتھ الیون یوتھ مشن" کے تحت بوتھ نمبر 307 سلیم منشی نگر، بوتھ نمبر 187 عباس نگر، بوتھ نمبر 287 بابا چوک نیا آزاد نگر، بوتھ نمبر 322 شبیر نگر سیلانی چوک، بوتھ نمبر 275 باپو گاندھی نگر، بوتھ نمبر 336 گلی نمبر 7،8،9،10،11 گلشیر نگر کے نوجوانوں کے گروپ سے آصف شیخ نے اپنی آفس میں یکے بعد دیگرے ملاقات کی اور انہیں ون بوتھ الیون یوتھ مشن کی معلومات و اہمیت سے گوش و گزار کیا ۔انکی رہنمائی کرتے ہوئے شیخ آصف نے انہیں کئی اہم ذمہ داریاں تفویض کی ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی صدر شیخ آصف نے میڈیا پیغام میں بتایا کہ ہم ان نوجوانوں کو بوتھ وائز ڈیجٹل آئے کارڈ بنا کر دے رہے ہیں جس پر گروپ لیڈر، بوتھ نمبر، محلہ، نوجوانوں کا مکمل پتہ، انکی قابلیت، موبائل نمبر وغیرہ درج ہونگے اور اس آئے کارڈ پر ایک جانب پارٹی کے قومی صدر شرد پوار اور دوسری جانب مقامی صدر شیخ آصف کی تصویر ہوگی ۔اس کارڈ پر آصف شیخ کی دستخط اور مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مہر بھی لگی ہوگی ۔شیخ آصف نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ آج سے ہی شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان جوق در جوق راشٹروادی بھون پر تشریف لاکر ون بوتھ الیون یوتھ مشن کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راشٹروادی بھون پر پہنچ کر اپنے علاقوں کی پولنگ بوتھ پر خدمات انجام دینے کیلئے اپنا اور اپنے گروپ کا ڈیجٹل آئے کارڈ بنانے کی کارروائی شروع کریں تاکہ ون بوتھ الیون یوتھ مشن کو مزید کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے اور مقامی سطح پر آصف شیخ اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے طاقت پہنچائی جاسکے ۔شہر کے دیگر علاقوں سے اسی طرح روزآنہ 341 پولنگ بوتھ پر ون بوتھ الیون یوتھ کا مشن پورا کرنے کا سلسلہ جاری رہیگا ۔راشٹروادی بھون پر آصف شیخ ہر آنے والے گروپ سے ملاقات کریں گے ۔خواہش مند گروپ راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر شکیل جانی بیگ (9373238830) انصاری عامر ملک (7972777275) ،شیخ جنید (9665681709)سے ملاقات کر اپنی تفصیلات جمع کرواسکتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے