ندیم انصاری اقلیتی سیل کے شہری صدر و قریشی جہانگیر خان ایگزیکٹو صدر نامزد، شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی نئی باڈی کی تشکیل کا سلسلہ ‏جاری ‏


ندیم انصاری اقلیتی سیل کے شہری صدر و قریشی جہانگیر خان ایگزیکٹو صدر نامزد، شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی نئی باڈی کی تشکیل کا سلسلہ جاری


مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں چھگن بھجبل کی سرپرستی میں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے شیخ آصف کی جدوجہد جاری


مالیگاؤں : 21 جون (پریس ریلیز)آصف شیخ رشید کو جب سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کا صدر نامزد کیا گیا تب سے ہی شہر میں نئے سرے سے پارٹی میں روح پھونکنے و تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے موصوف نے کوشش تیز کردی ہیں ۔ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور پارٹی ہائی کمان نے نوجوانوں کو موقع دینا شروع کردیا ہے ۔پارٹی کے قومی صدر شردپوار کی قیادت میں 80 فیصد سماجی کام اور 20 فیصد سیاست کو ترجیح دیکر سماج کے تمام طبقہ کو انکا حق دلانے کا کام جاری ہے ۔اس ضمن میں مالیگاؤں شہر کے ایگزیکٹو صدر و سیوا دل صدر و اعزازی صدر کی نامزدگی عمل میں آچکی ہیں ۔مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے شرد پوار کی سرپرستی و ریاستی وزیر چھگن بھجبل کی رہنمائی میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔اس ضمن میں موصول تفصیلات کے مطابق ریاستی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی صدر ایڈوکیٹ محمد خان پٹھان نے مالیگاؤں شہر اقلیتی سیل کی صدارت کے عہدہ پر انصاری ندیم احمد نہال احمد کو نامزد کیا ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے جاری کی ہے ۔موصوف نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی اقلیتی سیل کے صدر ایڈوکیٹ محمد خان پٹھان نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ایگزیکٹو صدر کی حیثیت قریشی جہانگیر خان حاجی ایوب خان کو نامزد کیا ہے ۔ان عہدوں پر نامزدگی کیلئے ریاستی وزیر چھگن بھجبل کی سرپرستی میں مالیگاؤں سے شیخ آصف کی قیادت میں کی گئی جدوجہد شامل رہی ہیں ۔اس موقع پر شیخ آصف نے کہا کہ شہر بھر میں کام کرنے اور عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو عہدے تقسیم کئے جارہے ہیں ابھی بھی شہری سطح کے اسٹوڈنٹس ونگ، ڈاکٹر ونگ، لیڈیز ونگ جیسے کئی اہم عہدوں پر نامزدگی کا مرحلہ باقی ہے ۔جو نوجوان عوامی و فلاحی کاموں کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کے استعمال کرنے کا موقع راشٹروادی کانگریس بھون سے دیا جارہا ہے ۔عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی سرپرستی اور مقامی صدر شیخ آصف کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور نوجوانوں میں عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے