ون بوتھ الیون یوتھ مشن کے تحت ڈیجٹل آئے کارڈ کا راشٹروادی بھون پر آصف شیخ کے ہاتھوں اجراء عمل میں آیا
غریبوں، مزدوروں اور اسٹوڈنٹس کے مسائل سمیت عوامی و بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے نوجوانوں کا ساتھ ضروری:شیخ آصف
مالیگاؤں : 14 جون (پریس ریلیز) زمینی لیول پر نوجوانوں کو ساتھ لیکر مسائل کے حل کا بیڑا ہم نے اٹھایا ۔ اب تک تقریباً 75 بوتھوں پر نوجوانوں کے گروپ تیار ہو چکے ہیں ۔اور مزید بوتھ پر نوجوانوں سے رابطہ جاری ہے ۔ہزاروں نوجوان راشٹروادی کانگریس پارٹی سے منسلک ہورہے ہیں ۔اسطرح کا اظہار آج راشٹروادی بھون پر این سی پی کانگریس پارٹی کے صدر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے ون بوتھ الیون یوتھ مشن کے تحت تیار کردہ ڈیجٹل آئے کارڈ کی تقریب اجراء سے مخاطبت میں کہا کہ ہم انہیں پارٹی کی جانب سے نوجوانوں کو ڈیجٹل آئے کارڈ دینے والے ہیں ۔اس کارڈ میں نوجوانوں کا نام، پتہ، فوٹو، عمر، موبائل نمبر اور پارٹی کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر ہوگا ۔آس پر پارٹی کا سمبال، شرد پوار کا فوٹو اور شیخ آصف کا فوٹو ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے شفاف کردار کے نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں جن پر کسی بھی قسم کا داغ نہ لگا ہو ۔شیخ آصف نے کہا کہ نوجوانوں کے سماجی کام کاج کو دیکھ رہیں ہیں ۔تاکہ پارٹی کی شبیہ پر کوئی داغ نہ لگ سکے ۔شہر بھر میں 341 بوتھ پر ہم کام کررہے ہیں ۔اس کارڈ سے غریبوں کے مسائل ، مزدوروں کے مسائل ، اسٹوڈنٹس کے مسائل سمیت عوامی و بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس کارڈ کے لئے ہم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑ کر عوامی کاموں کا انجام دیں ۔شیخ آصف نے یہ بھی کہا کہ اس کارڈ پر تمام شرائط کا ذکر کیا گیا ہے اگر کوئی اس کارڈ کا غیر استعمال کرتا ہے تو اس پر تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی ۔اسکے علاوہ 35 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی پارٹی ممبر سازی کا ڈیجٹل آئے کارڈ دیا جائے گا وہیں اس کے علاوہ خواتین (لیڈیز ونگ) کی تشکیل بھی دی جارہی ہیں اور انہیں بھی اس مہم میں شامل کرتے ہوئے خواتین کے مسائل حل کئے جائیں گے تاکہ سماج کے ہر فرد کے مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے ۔آصف شیخ نے نوجوانوں اور خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر آئیں اور راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑیں ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید، شکیل بیگ ، عبدالقیوم ، نظام الدین عرف کلو ممبر، دانش شیخ وغیرہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com