غیر قانونی تعمیرات و خستہ حال عمارتوں کی اسٹرکچرل آڈیٹ رپورٹ موصول، وارڈ کمیٹی نمبر 2 اور کامگار کالونی کو مسمار کرنے کا فیصلہ شہر بھر میں وارڈ وائز صفائی مہم چلانے، مچھروں کا خاتمہ کرنے اور ڈائریا پر قابو پانے میونسپل انتظامیہ کو میئر طاہرہ شیخ کی ہدایات

غیر قانونی تعمیرات و خستہ حال عمارتوں کی اسٹرکچرل آڈیٹ رپورٹ موصول، وارڈ کمیٹی نمبر 2 اور کامگار کالونی کو مسمار کرنے کا فیصلہ

شہر بھر میں وارڈ وائز صفائی مہم چلانے، مچھروں کا خاتمہ کرنے اور ڈائریا پر قابو پانے میونسپل انتظامیہ کو میئر طاہرہ شیخ کی ہدایات 

30 جون تک فلائے اوور بریج کی تعمیر کا دوبارہ آغاز نہیں کیا گیا تو انوکھا احتجاج کیا جائے گا :شیخ رشید


مالیگاؤں : 16 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) بارش کے ایام شروع ہوچکے ہیں ۔ایسے میں شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور کمزور و خستہ حال عمارتوں کا اسٹرکچرل آڈیٹ کرتے ہوئے بلڈنگ محکمہ نے میونسپل حکام کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے اور موصول رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات و کمزور عمارتوں پر کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔اسطرح کی معلومات میونسپل میئر طاہرہ شیخ نے کارپوریشن انتظامیہ کی ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کی جائزہ میٹنگ کے بعد میئر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی اور بتایا کہ وارڈ کمیٹی نمبر دو ہزار کھولی کی عمارت انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے ۔اسی طرح اسی وارڈ کمیٹی کی حدود میں کامگار کالونی کی عمارت بھی کمزور ہوچکی ہیں ۔شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کے چلتے ان دونوں عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے ۔یہ عمارتیں گنجان آبادی میں واقع ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو شدید جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے ۔اس لئے ان عمارتوں کو منہدم و مسمار کرنے کا فیصلہ رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اسکی کارروائی جلد از کرنا ضروری ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں طاہرہ شیخ نے محکمہ صحت عامہ اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں سے کئے گئے تبادلہ خیال پر معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ڈایرہا کی بیماری پر قابو پانے اور مچھروں کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔اس کے لئے شہر بھر میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور بالخصوص شہر میں کسی ایک وارڈ کا انتخاب کرتے ہوئے وارڈ صفائی مہم کے زریعہ وارڈ وائز صاف صفائی پر توجہ دی جائے گی ۔موصوفہ نے کہا کہ ملازمین کی کمی اور شہر بڑا ہونے سے مسائل سر ابھار رہیں ہیں لیکن کارپوریشن انتظامیہ تمام دقتوں کے بعد بھی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شہر صاف ہوگا تو خود بخود مچھروں کی بہتات کم ہونگی ۔ صاف صفائی ہوجانے اور شفاف پانی کی سپلائی ہوجانے سے  ڈائریا پر قابو پایا جاسکے گا ۔

اس کے علاوہ میئر طاہرہ شیخ نے بلڈنگ و اتی کرمن محکمہ کی کارکردگی اور رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ روڈ راستوں پر آباد مکینوں کو مالدہ شیوار میں تیار گھر کل اسکیم کی کالونیوں میں ٹرانسفر کیا جارہا اور جو راستے خالی ہیں انکی تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ڈی پی روڈ پر آباد مکینوں کو مالدہ کالونی میں منتقل کرنے کیلئے پولس  ڈپارٹمنٹ کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آج پولس حکام سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔طاہرہ شیخ کی اس جائزہ میٹنگ میں میونسپل کمشنر گوساوی، نائب کمشنرس سمیت تمام محکموں کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ، پولس محکمہ کی جانب سے ڈی وائی ایس پی لتا میڈم و سابق میئر شیخ رشید بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کارپوریشن سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگرہ روڈ پر زیر تعمیر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رح کے نام سے منسوب فلائے اوور بریج کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کیا جائے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر میونسپل کارپوریشن نے پندرہ دنوں میں فلائے اوور بریج کی تعمیر دوبارہ شروع نہیں کی تو یکم جولائی سے انوکھا آندولن کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے