منگل سے اسکول تو کھل جائیں گے لیکن طلباء کو آن لائن طرز تعلیم فراہم کرنے کی ہدایات ناسک ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ویشالی ویر کا حکمنامہ جاری ‏


منگل سے اسکول تو کھل جائیں گے لیکن طلباء کو آن لائن طرز تعلیم فراہم کرنے کی ہدایات 


ناسک ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ویشالی ویر کا حکمنامہ جاری 


ناسک :14 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)امسال بھی کورونا بحران کے سبب اسکول جاری تو ہونگے لیکن اسکول بچوں سے خالی رہیں گے ۔اس لئے کہ تعلیمی سال 2021-22 کا آغاز 15 جون سے کیا جارہا ہے لیکن اسکول میں صرف ٹیچر حاضر ہونگے بچوں کو اسکول آنا نہیں ہوگا ۔ان تعلیم کا سلسلہ جاری رہیگا. اس ضمن میں آج ناسک ضلع ایجوکیشن آفیسر برائے سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ویشالی ویر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن (پرائمری) پونہ ، نے اسکولی  تعطیلات کے اختتام اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 15 جون کو اسکول کا آغاز ہونا چاہئے۔ تعلیمی سال 2021-22 میں ریاست میں کورونا (کووڈ ۔19) وائرس نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے۔ اس لئے امسال بھی صرف آن لائن تعلیم پر توجہ ضروری ہوگی ۔اسطرح کا ایک حکمنامہ ناسک ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر ویشالی ویر نے جاری کیا ہے موصوفہ نے ناسک ضلع میں آباد میونسپل کارپوریشن ،گرام پنچایت ،گٹ شکشن ادھیکاری ،ایڈمنسٹریٹو آفیسر سمیت تمام میڈیم کے اسکول و کالج کے ہیڈ ماسٹر، پرنسپل کے نام مکتوب جاری کر پانچ نکاتی ہدایات دی ہیں ۔انہوں نے لکھا ہے کہ 1)نئے تعلیمی سال 2021-22   میں اسکول 15 جون بروز منگل کو شروع کیا جانا چاہئے اور منصوبہ بندی کے مطابق طلباء کی آن لائن تعلیم شروع کی جانی چاہئے۔ 2) اسکول انتظامیہ کمیٹی ، والدین و اساتذہ پر مشتمل ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) اور مقامی اتھارٹی کے اشتراک سے اسکول کا کام شروع کیا جانا چاہئے۔ 3) اسکول اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو کووڈ 19 کے حوالے سے وقتا فوقتا حاصل ہونے والے تمام قواعد کی تعمیل کرنے اور کورونا کی شرائط پر عمل کرنے کیساتھ ہی اسکول میں شرکت کرنا ہوگا ۔ 4)  ریاست کی تمام نگران پنچایتوں میں تمام میونسپل کارپوریشنز ، تمام بلدیات اور تمام سرکاری اور نجی پرائمری ، ثانوی اور جونیئر کالجوں کو ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلنے کی فوری صورتحال کے متعلق حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ناسک کے ذریعہ وقتا فوقتا جاری کردہ احکامات کو بروقت  بتایا جائے گا۔  5) ،تمام  ایجوکیشن آفیسرز / انتظامی افسران کو یہ یقینی بنانے کے لئے ضروری کاروائی کرنی چاہیئے کہ تمام سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ، جونیئر کالجس اپنے دائرہ اختیار میں 15 جون 2021 سے آن لائن شروع ہوں اور طلباء کی آن لائن تعلیم شروع ہوجائے ۔اور اسکی مکمل تفصیلی  معلومات حاصل کی جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے