ناسک ضلع میں فوجداری ضابطہ اخلاق 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) کا نفاذ ،دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک عوامی مقامات پر حکم امتناع ‏

ناسک ضلع میں فوجداری ضابطہ اخلاق 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) کا نفاذ ،دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک عوامی مقامات پر حکم امتناع 

حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد ، تنظیمیں یا ادارے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے سیکشن 51 کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت سزا کے پابند ہوں گے:ضلع کلکٹر 


 ناسک : 2 جون (اطلاعات / بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ضلع کی عوام کو پیغام دیا ہے کہ 2 جون دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کوئی بھی شہری عوامی مقامات پر نہ نکلے ۔ عوامی مقامات پر آنے جانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور جو لوگ ضروری کام کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں وہ اپنے پاس شناختی کارڈ اور مضبوط ثبوت ساتھ رکھیں ۔
                                                     انہوں نے سرکاری حکام کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن اور وبا نہ پھیل سکے ۔اسی طرح عوام کو صحت عامہ کے سنگین مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔ اسی مناسبت سے ضلع کے دیہی علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے تحت 1 جون سے 15 جون 2021 تک فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) نافذ کی گئی ہے۔ 3 بجے سے سے 6 بجے تک عوامی مقامات پر چلنا پھرنا ممنوع ہے۔ ضلع کلکٹر سورج مانڈھڑے نے کہا کہ جو شہری ضروری اجازت نامے سے باہر جانے کیلئے اپنے گھر سے نکلتے ہیں وہ اپنے پاس شناختی کارڈ اور مضبوط ثبوت رکھیں ۔
 کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے کلکٹر سورج مانڈھرے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور کلکٹر کے طور پر حکومت کی طرف سے عطا کردہ اختیار اور ریاستی حکومت کے ذریعہ 31 مئی 2021 کو منظور کردہ آرڈر میں پابندیوں کے ساتھ ساتھ اس آرڈر میں عائد تمام پابندیوں کو بھی کچھ شرائط کیساتھ جاری کیا ہے۔موصوف نے پریس اعلامیہ میں کہا 15 جون تک ناسک ضلع میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ نیز کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) کو 1 جون سے 15 جون 2021 تک ضلع میں نافذ کیا گیا ہے ۔


  شہریان گھروں سے باہر نکلتے وقت محتاط رہیں

 آرڈر کے مطابق ناشَک (دیہی) ضلع میں یکم جون سے 15 جون 2021 تک روزانہ شہریوں کو دوپہر 3 بجے سے شام 6.00 بجے تک عوامی مقامات پر چلنے پھرنے کی کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضروری اور جائز امور کیلئے نکلنے والے افراد کے پاس فوٹو شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ مستند دستاویزی ثبوت بھی موجود ہونا ضروری ہے ۔
 ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ناسک کی جانب سے 31 مئی 2021 کی طے شدہ ضروری خدمات اور اداروں کے علاوہ باقی تمام ادارے اور خدمات مقررہ مدت میں جاری رہیں گی۔ نیز تمام نجی اور سرکاری اداروں کو شہریان کے کام کے لئے سرکاری ، نجی بس ٹرانسپورٹ ، رکشہ ، چار پہیہ اور دو پہیہ سواری کی اجازت ہوگی۔ تاہم پہلے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

 ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد ، تنظیمیں یا ادارے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے سیکشن 51 کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت سزا کے پابند ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے