محنت کش طبقہ سے وابستہ پندرہ شخصیات کے ہاتھوں راشٹروادی بھون کا شایان شان افتتاح، کارپوریشن چناؤ میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کیلئے سب کا ساتھ ضروری، تمام برادری، سماج اور مذہب کو ساتھ لیکر مجلس عاملہ کی تشکیل ہوگی :شیخ ‏

محنت کش طبقہ سے وابستہ پندرہ شخصیات کے ہاتھوں راشٹروادی بھون کا شایان شان افتتاح 

کارپوریشن چناؤ میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کیلئے سب کا ساتھ ضروری، تمام برادری، سماج اور مذہب کو ساتھ لیکر مجلس عاملہ کی تشکیل ہوگی :شیخ آصف 

شہر بھر سے ہزاروں ورکروں کیلئے شرکت، عوامی و بنیادی کاموں کی انجام دہی کا اعلان 

مالیگاؤں :یکم جون (نامہ نگار) مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا آفس رہنا نہایت ضروری ہے اسی لئے ہم نے ایک آفس بنانے کا فیصلہ لیا اور اسکے لئے ہم نے جینت پاٹل، اجیت پوار، چھگن بھجبل سے اجازت لی اور اس آفس کام مکمل کیا اور الحمد للہ آج یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اس آفس کا افتتاح شہر کے معزز اور حلال روزی کمانے والے افراد و خواتین سے کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ شہر میں یہ پیغام دیا جائے کہ شہر کی غریب عوام کا کام اس آفس سے کیا جاسکے ۔اس آفس سے عوامی، بنیادی، تعلیمی، صنعتی مسائل اور ہاسپٹل سے منسلک طبی مسائل، بجلی، کارپوریشن ،پرانت اور مزدوروں و چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی جائے گی ۔اسطرح کا اظہار مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے راشٹروادی بھون کے افتتاحی پروگرام کے صدارتی خطبہ میں کیا ۔
موصوف نے کہا کہ اس آفس میں مکمل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے ۔جہاں سے عوامی خدمات انجام دی جائے گی ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں خود اس آفس میں وقت دونگا اور عوامی کام کرتا رہوں گا تاکہ زمینی سطح پر راشٹروادی کانگریس پارٹی مضبوط ہو ۔آصف شیخ نے کہا کہ 22 سال پہلے شرد پوار نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھی اور نعرہ دیا کہ 80 فیصد سماجی کام اور 20 فیصد سیاست کی جائے ۔ یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال، راجیندر بھونسلے وغیرہ بھی اس آفس میں اپنی عوامی خدمات انجام دیں گے ۔آصف شیخ نے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو ہمارے ساتھ آنا ہوگا ۔غیر سیاسی بول کر کنارہ کشی اختیار کرنے والوں سے کہا کہ کام کرنے کیلئے سیاسی افراد کا سہارا لینا ہے تو سیاسی بننا پڑے گا ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں بھجل صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے گرانٹ دی ۔انہوں نے موجودہ ایم ایل اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا ایم ایل اے فنڈ تک خرچ نہیں کیا ۔میں شہر میں سب سماج، برادری اور مذہب کو ساتھ لیکر عہدے تقسیم کرنے والا ہوں تاکہ ایک مضبوط ونگ بنائی جاسکے ۔
شیخ آصف نے کہا کہ سرکار شہر کو فنڈز دے رہی ہے تو ہمارا کام ہے کہ ہم شہریان کو بتائیں ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی شہر کے ہر علاقے سے اپنا امیدوار کھڑا کریگی اور کامیابی کی کوشش کرتے ہوئے کارپوریشن پر راشٹروادی کا جھنڈا گاڑے گی ۔اس سے قبل یوسف سیٹھ نیشنل نے کہا کہ ہم شیخ آصف کے ساتھ رہیں گے اور ہمارا منصوبہ رہیگا کہ ہماری زیادہ سے زیادہ سیٹیں چن کر آئیں ۔مفتی اسماعیل چاہتے ہی نہیں کہ مساجد میں کھلے عام مسلمان نماز پڑھیں ، بنکروں کو کام ہو، انہوں نے مفتی اسماعیل پر جم کر تنقید کی ۔یوسف سیٹھ نیشنل نے کہا کہ آصف شیخ جلد از جلد شہر کی نئی باڈی کی تشکیل دیں ۔اس پروگرام میں کارپوریٹر عتیق کمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قلب میں آفس کا افتتاح عوامی مفاد میں لیا گیا ہے ۔آج این سی پی مہاراشٹر سرکار میں بڑے بھائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔بڑے بڑے عہدے این سی پی کے پاس ہے ۔آکسیجن ٹینک کا کریڈٹ راجیش ٹوپے کو جاتا ہے ۔آنے والے وقت میں ہم سب کو ساتھ لیکر کام کریں گے اور پورے شہر سے کارپوریٹرس کو منتخب کروا کر این سی پی کا اقتدار کارپوریشن پر حاصل کریں گے ۔اس پروگرام میں این سی پی آفس کو ڈیکوریٹ کرنے والے انٹیرئر ڈیزائنر مستقیم شیخ اور محسن وائرمین کا استقبال شیخ آصف کے ہاتھوں کیا گیا۔شکیل جانی بیگ نے ریاستی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اہم ذمہ داران میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار مہاراشٹر کے صدر جینت پاٹل، سپریہ سولے ،چھگن بھجبل کے ویڈیو پیغام بتائے گئے ۔اس پیغام میں اجیت پوار نے مالیگاؤں کی عوام سے مخاطبت میں کہا کہمیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے افتتاح پر شیخ آصف سمیت مالیگاؤں کی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور وقت ملا تو مالیگاؤں شہر میں تشریف لاؤں گا ۔ریاستی صدر جینت پاٹل نےمالیگاؤں شہر کی عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں اور ہم خصوصی طور پر مالیگاؤں آکر ملاقات کریں گے ۔اور دیگر کے ویڈیو پیغام نشر کئے گئے ۔اس پروگرام کے فوری بعد مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس کا افتتاح شہر کے پندرہ محنت کش طبقہ سے وابستہ افراد کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ان میں اسلم مقادم (پاورلوم)، انصاری حاجی شفیق احمد (رنگین پاورلوم مزدور) ، سید الیاس سید صدیق (سفید پاورلوم مزدور) ، راجو پہلوان (پان دکان والے) ، انصاری امتیاز احمد (ہوٹل مزدور) ، جعفر علی( ٹرک ڈرائیور) ،آصف بھیوا (رکشا ڈرائیور) ، عارف ماموں (گونڈی مستری) ، آصف ماموں (حمال)، سردار ماموں (بھنگار والے)، عبدالحمید رفیع الدین (چادر فروش)، شیخ منذّر عرف پاپا (پھل فروش)، شریف بھائی (سبزی والے)، چھایا بھائی دیپک واگھ (معذور خاتون)، سائرہ اسلم خان (مہیلا بچت گٹ)کے ساتھ ساتھ ہر افتتاحی تقریب میں آصف شیخ رشید صدر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی بھی شامل رہے۔اس موقع پر یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال ۔معاون کارپوریٹر شاہد ریشم والا، راجیندر بھونسلے،ونود شیلار، دنیش ٹھاکرے ،لوناری کاکا، شکیل جانی بیگ،حافظ انیس اظہر ،مختار قریشی سر ،نسیم راکیل والا، قریشی افضل ماسٹر، پپو تاج، عبدالرحیم ریلائبل، سلیم گلاب، غوث ممبر، عباس کھاٹک رضوان ممبر آنند بھونسلے، اجو لہسن والا ۔فاروق قریشی، رفیق کھجور والے،ریاض علی سمیت مالیگاؤں سینٹرل حلقہ و آؤٹر اسمبل حلقہ کے لیڈران، عہدیداران اور ہزاروں ورکرس کے ساتھ ساتھ مسلم و غیر مسلم خواتین کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔اس پروگرام کی نظامت رئیس ستارہ نے انجام دی جبکہ حافظ انیس اظہر کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا اور شکیل بیگ نے انجام دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے