انجمن چوک میں خورشید احمد عبدالغفار کے مکان میں گیس سلنڈر سے آتشزدگی کا واقعہ
مالیگاؤں : انجمن چوک بھراڑ گلی میں رہائش پذیر گھر نمبر 203 خورشید احمد عبدالغفار نامی شخص کے مکان میں آتشزدگی کا سانحہ پیش آیا ۔جس میں لاکھوں روپے کی سامان جل کر راکھ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دوپہر کو تقریباً پونے چار بجے شہر کی معروف لیڈیز مارکیٹ انجمن چوک میں واقع مکان میں گیس سلینڈر کے لیک ہوجانے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔مکان میں رکھے دیگر سلینڈر کو دوسری جگہ فوری طور پر منتقل کیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع جیسے ہی محکمہ فائر کو دی گئی فوری طور خواجہ غریب نواز فائر اسٹیشن اور جامعہ فائر اسٹیشن کی دونوں گاڑیوں نے جائے حادثہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔سنجئے پوار، پیر محمد، رفیق خان، راجنیدر جادھو، تکا رام وغیرہ پر مشتمل فائر بریگیڈ عملہ نے اس آگ پر قابو پایا اور جلد ہی آگ ٹھنڈی ہوئی ۔اس سے قبل جیسے ہی آگ اور دھواں مکان سے اٹھنا شروع ہوا فوری طور پر محلہ کے نوجوانوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے جدوجہد کی اور پھر محکمہ فائر بریگیڈ کو اسکی اطلاع دی گئی ۔تادم تحریر پنچ نامہ و دیگر قانونی کارروائی کیلئے محلہ کے سرکردہ افراد کوشش میں مصروف دیکھے گئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com