ون بوتھ الیون یوتھ مشن کا آغاز ، مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 415 پولنگ بوتھوں پر نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دی جائے گی، راشٹروادی بھون سے آصف شیخ کی پہلی پریس کانفرنس ‏

ون بوتھ الیون یوتھ مشن کا آغاز ، مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 415 پولنگ بوتھوں پر نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دی جائے گی، راشٹروادی بھون سے آصف شیخ کی پہلی پریس کانفرنس


شہر کے نوجوان تعلیمی، صنعتی ، معاشی اور طبی مسائل کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی سے رابطہ بڑھائیں اور عوامی خدمات کا جذبہ پیدا کریں :آصف شیخ


مالیگاؤں :یکم جون (نامہ نگار) ون بوتھ الیون یوتھ مشن کا آغاز کرتے ہوئے آج راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس کے راشٹروادی بھون میں مقامی صدر آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں 341 پولنگ بوتھ ہیں اور ان میں ایک بوتھ پر گیارہ نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو کہ مشن ون بوتھ الیون یوتھ کے تحت کام کریں گے ۔اسی طرح مالیگاؤں آؤٹر حلقہ اسمبلی میں 74 پولنگ بوتھ ہیں ان پر بھی گیارہ گیارہ نوجوانوں کی ٹیم بنائی جائے گی ۔اسطرح مالیگاؤں کارپوریشن حدود جن میں مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ مالدہ، دیانہ، درے گاؤں ۔سائنہ ،بھائیگاؤں ،کلکٹر پٹہ، سوئیگاؤں سمکسیر علاقوں پر مشتمل کُل 415 پولنگ بوتھوں پر گیارہ گیارہ نوجوانوں کی ٹیم تیار کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری دی جائے گی تاکہ شہر بھر میں کارپوریشن الیکشن کیلئے پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑا جاسکے اور این سی پی کی فل میجاریٹی حاصل کی جاسکے اور اس مشن کے تحت عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی اور نوجوانوں میں عوام کی مدد و خدمات کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع دیا جاسکے ۔
شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں ہر پولنگ بوتھ پر ہم ایک ٹیم تیار کررہے ہیں اور ہم نے اسے ایک مشن سے تعبیر کیا ہے ون بوتھ الیون یوتھ مشن کے تحت ہم نوجوانوں کو ساتھ لیکر مالیگاؤں شہر میں  نوجوانوں کا مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔تعلیم، روزگار ،کاروبار وغیرہ کی رہنمائی ہم اس مشن کے تحت کریں گے ۔موصوف نے کہا کہ آج ریاست میں راشٹروادی کانگریس پارٹی حکومت میں شامل ہیں ۔شہر کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑے تاکہ شہریان کا کام ہوسکے ۔ون بوتھ الیون یوتھ مشن کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک فارم تیار کیا ہے جس پر مقامی صدر شیخ آصف اور قومی صدر شرد پوار کی تصویر چھپی ہوئی ہے اور اس فارم میں ہم نے کچھ معلومات کا ذکر کیا ہے جسے پُر کرتے ہوئے نوجوان اپنا نام، محلے کا نام، بوتھ نمبر اور اپنی ٹیم میں شامل نوجوانوں کی مکمل تفصیلات درج کریں گے ۔اسکے بعد ہم انہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آئے کارڈ جاری کریں گے اور انکی رہنمائی کرنے کے لئے انہیں ترتیب وار پروگرام دیں گے تاکہ وہ اپنے وارڈ کے مسائل کو حل کرنے کے قابل بن جائیں ۔شیخ آصف نے مزید بتایا کہ ہم اس آفس سے جنم داخلہ، اسکولوں میں داخلہ بیواؤں کو فنڈز، بجلی کمپنی کے مسائل، تعلیم کے مسائل، کارپوریشن، آرٹی او، پرانت آفس، تحصیل آفس سمیت میڈیکل اور دیگر عوامی و بنیادی کاموں کی انجام دہی کی جائے گی ۔اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے کئے جانے والے عوامی و فلاحی کام کاج اور کاموں کی انجام دہی پر معمور ذمہ داران کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل احمد جانی بیگ 9373238830، کو بنکروں اور تعلیمی شعبہ سے منسلک تمام مسائل کی رہنمائی کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔اسی طرح انصاری عامر ملک 7972777275 پارٹی میڈیا انچارج بنایا گیا ہے ۔شفیق احمد بھنیا کو پاور ہاؤس سے منسلک شکایت اور شہر و ہائے پر ہونے والے حادثات کے وقت زخمیوں کی مدد کرنا اور لاوارث نعش کے سلسلے میں قانونی چارہ جوئی میں شہریان کی مدد کرنا۔عبدالقیوم عبدالحفیظ 9372917052اور اسحاق شیخ پٹھان 9209153870کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ جنم و میت داخلہ و کارپوریشن اور پرانت، تحصیلدار آفس، سنجئے گاندھی یوجنا ،بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے سمیت دیگر کاموں میں شہریان کی مدد  کرنا ۔ہرشیت کشور پوار 7499904211 کو پارٹی آفس انچارج نامزد کیا گیا ہے ۔شیخ ایوب لیڈر 9270972937 کو اسٹنٹ پارٹی آفس انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ایوب خان 9270727875، اسلم شاہ 9145407064، جابر شاہ 9960198292،علی احمد 8623002190 ان تمام کو پاورلوم مزدور اور غیر منظم مزدور، سبزی، پھل ،پلمبر ،ویلڈر ،پینٹر ،بھنگار والے، رکشا و ٹرک ڈرائیور، حمال، چادر فروش اور مقادم وغیرہ کے متعلق پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے اور آر ٹی او آفس سے منسلک کاموں میں شہریان کی رہنمائی کرنا کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔انصاری خلیل احمد 8087500631،عتیق باغبان 9373138945 کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ  مالیگاؤں ممبئی، ناسک ،شرڈی اور مہاراشٹر کے دیگر شہروں کے اسپتالوں سے منسلک طبی مسائل، آپریشن اور دیگر بیماریوں کے تعلق سے شہریان کیا رہنمائی کرنا شامل ہے ۔اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ ۔شکیل جانی بیگ ،حافظ انیس اظہر ۔فاروق قریشی، رفیق کھجور والے، اجو لہسن والا، ریاض علی، لطیف باغبان ۔ندیم پھنی والا وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے