ندی کنارے آباد مکینوں کو کارپوریشن کی انتباہی نوٹس ،7 دنوں میں ناجائز تجاؤزات ہٹائیں ورنہ کارروائی ہوگی
مالیگاؤں :6 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) موسم وگرنا ندی اور اواڑی نالہ کے اطراف بڑی تعداد میں مکانات، جانوروں کے طبیلے اور بستیان آباد ہو گئی ہیں اور موسم برسات میں اکثر اوقات ان ندیوں میں طغیانی کیفیت پیدا ہو جایا کرتی ہے اس صورتحال میں کمشنر بھالچبدر گوساوی نے ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ ان ندیوں اور نالہ کے اطراف کے ساکنین اپنے ان غیر قانونی اور غیر منظور شدہ جھوپڑپٹیوں کو صاف کرلیں ان کو سات دنوں کی مہلت دی جاتی ہے وگرنہ کارپوریشن از خود ان غیر قانونی قبضہ جات کو صاف کر دے گی اور اس کے اخراجات متعلقین سے وصول کئے جائیں گے اس کے بعد بھی اس طرح کے آتی کرمن صاف نہیں ہوتےہیں اور مستقبل میں کوئی نقصان ہوتا ہے تو کارپوریشن اس کی ذمہ دار نہیں رہے گی۔شہریان اس بات کو نوٹ کرلیں اور قبل از وقت اپنے تجاوزات کو صاف کرلیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com