ناسک ضلع میں رات کے کرفیو کا نفاذ ،تمام اقسام کی دکانیں کھلی رکھنے شام 4 بجے تک اجازت
سنیچر اتوار کو ویکینڈ لاک ڈاؤن ، صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں شام 5 سے 7 بجے تک کھلی رہیں گی
بریک دی چین کے تحت ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کا نیا حکمنامہ جاری
مالیگاؤں : 6 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی سرکار کے بریک دی چین کے تحت ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے آج 6 جون کو چھ صفحات پر مشتمل ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کچھ رعایت اور کچھ بندشوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں سورج مانڈھرے ضلع کلکٹر ناسک و صدر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ناسک کے حاصل کردہ اختیارات کے مطابق یہ حکمنامہ جاری کررہا ہوں کہ ناسک میونسپل کارپوریشن کی حدود اور ناسک ضلع میں مورخہ 7 جون کی صبح سے آئندہ حکمنامہ تک مندرجہ ذیل آرڈر میں درج شرائط، پابندیاں، راحت اور اجازت نافذ العمل رہیں گے ۔پیر سے جمعہ شام 4 بجے تک ہی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔ہر ہفتہ سنیچر اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جسے ویکینڈ لاک ڈاؤن کہا گیا ہے ۔اسی طرح 7 جون سے ہی آئندہ حکمنامہ جاری ہونے تک صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک دفعہ 144( جماؤ بندی) کا اطلاق ہوگا اور شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ ناسک ضلع ابھی تیسرے حصے میں داخل ہوچکا ہے اس سے قبل فیز 2 ناسک ضلع نافذ کیا گیا تھا جس میں عوام کو دوپہر دو بجے تک ہی اجازت دی گئی تھی ۔اب تیسے فیز میں شام چار بجے تک اجازت دی گئی ہے ۔رفتہ رفتہ فیز نمبر پانچ بھی آجائے گا اور عوام پر عائد مکمل پابندیوں کو ہٹا دی جائے گی لیکن ابھی فیز 3 کے مطابق کچھ رعایت اور بندشوں کا اطلاق کیا گیا ہے ۔
جی آر میں درج تفصیلات کے مطابق مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی جارہی ہے 1)اشیائے ضروریہ کی دکانیں بھی شام 4 بجے تک ہی جاری رہیں گے ۔صرف سنیچر اور اتوار کو دودھ، سبزی، کرانہ ،میڈیکل وغیرہ کی دکانیں شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک ہی کھلی رہیں گی ۔2)اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو چھوڑ کر دیگر دکانیں سنیچر اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے ۔3)شاپنگ مال، تھیٹر ۔ڈرامہ گھر مکمل طور پر بند ہی رہیں گے ۔4) ہوٹل ،ریستوران کھانا ول شام 5 بجے تک جاری رہے گے 50 فیصد بیٹھنے کا نظم کی اجازت ہوگی ۔شام 4 بجے کے بعد سے رات 8 بجے تک پارسل کا نظم یا ہوم ڈیلیوری کی اجازت، سنیچر اتوار کو صبح 7بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور شام پانچ بجے سے رات 8 بجے تک پارسل یا ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی ۔5)عوامی مقامات ،واکنگ ،میدان اور کھیل کود کیلئے صبح 5 بجے سے صبح 9 بجے تک اجازت ہوگی ۔6)نجی دفتر شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے ۔7)سرکاری و پرائیویٹ آفسوں میں 50 فیصد حاضری کی اجازت اور وہ بھی شام پانچ بجے تک ہی جاری رہیں گے ۔8)شوٹنگ پانچ بجے تک 9)سماجی ۔ثقافتی تقاریب میں 50 فیصد افراد کی اجازت اور انہیں شام پانچ بجے تک ہی جاری رکھنے ہونگے ۔10)شادی بیاہ میں 50 افراد کی اجازت وہ بھی مقامی پولس انتظامیہ سے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا ۔11)میت میں 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی ۔12)میونسپل کارپوریشن ،گرام پنچایت ،ضلع پریشد ،کوآپریٹو اداروں کے الیکشن، میٹنگ وغیرہ میں 50 فیصد کی اجازت 13) تعمیراتی شعبہ کو بھی شام 4 بجے تک ہی اجازت دی گئی ہے ۔14)زرعی شعبے کی دکانیں شام 4 بجے تک ۔15)جماؤ بندی صبح 5 بجے سے شام پانچ بجے تک اور شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو کا نفاذ رہیگا ۔16)جم خانہ ۔سیلون ،بیوٹی پارلر وغیرہ میں بھی پچاس فیصد گاہکوں کی اجازت، اے سی کو بند رکھ کر کام کرنے ضروری ۔17)بس سروس کا آغاز، کھڑے رہ کر سفر کرنا منع ہوگا 18)مال بردار گاڑیوں کو مکمل اجازت لیکن کلینر،ڈرائیور اور ہیلپر کو ماسک کا اہتمام کرنا ضروری ہوگا ۔19)ضلع باہر یا اندرون ضلع سفر کرنے والے افراد کار یا بس یا دو پہیہ سواری پر سفر کرتے وقت شرائط کی خلاف ورزی نہ کریں ۔20) مینوفیکچرنگ (ایم ایس ایم ای ایس) معمول کے مطابق جار رہیں گے ۔21) انڈسٹریز، کارخانے، گھریلو اشیاء کی پیداور کرنے والے ادارے بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گے 22) مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں 50 فیصد حاضری ضروری ہوگی ۔ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور وبائی امراض ایکٹ 1897 اور 1860 کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی ہوگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com