دس جون کو این سی پی کا 22 واں یوم تاسیس ، صبح 10 بجکر 10 منٹ پر پرچم کشائی ،22 بزرگ شہریوں کا استقبال و تحائف کی تقسیم

دس جون کو این سی پی کا 22 واں یوم تاسیس ، صبح 10 بجکر 10 منٹ پر پرچم کشائی ،22 بزرگ شہریوں کا استقبال و تحائف کی تقسیم


مالیگاؤں : 7 جون (پریس ریلیز) 10 جون بروز جمعرات کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی 22 ویں سالگرہ کا انعقاد ہوگا ۔آج سے 22 سال قبل 1999 میں مہاراشٹر کے سیاسی گھرانے کے قدآور لیڈر جناب شردپوار صاحب نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کا قیام عمل میں لایا ۔اس وقت پارٹی کے صدر شرد پوار نے نعرہ دیاجانچ تھا کہ 80 فیصد سماجی کام اور 20 فیصد سیاست کی جائے ۔اسی ضمن میں دس جون کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قیام کو 22 سال مکمل ہورہے ۔10 جون بروز جمعرات کو صبح 10 بجکر 10 منٹ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس راشٹروادی بھون پر آصف شیخ رشید کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا  ۔این سی پی بھون کی ٹیرس پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا پرچم لہرا کر 22 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے دی اور بتایا کہ اس پروگرام کی صدارت و رسم پرچم کشائی مقامی این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید انجام دیں گے ۔آصف شیخ کے توسط سے شکیل بیگ نے بتایا کہ 22 ویں سالگرہ کے موقع پر بعد نماز عصر شہر کے مختلف علاقوں سے 22 بزرگوں شہریوں کااستقبال کیا جائے گا اور انہیں تحائف سے نوازا جائے گا ۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی ۔اس مختصر اور اہم تقریب میں مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ اور آؤٹر حلقہ اسمبلی کے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداران، کارپوریٹرس، ہمدردان اور ورکروں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔خیال رہے اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھتے ہوئے پروگرام میں شرکت کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے