ایک ہی چھت کے نیچے کئی مشترکہ خاندان آباد ، خاندان بڑے اور مکانات چھوٹے ہیں اسلئے گھر کل اسکیم کا فائدہ پاورلوم مزدوروں اور مقادم حضرات کو بھی دیاجائے‏

ایک ہی چھت کے نیچے کئی مشترکہ خاندان آباد ، خاندان بڑے اور مکانات چھوٹے ہیں اسلئے گھر کل اسکیم کا فائدہ پاورلوم مزدوروں اور مقادم حضرات کو بھی دیا جائے


روڈ راستوں پر آباد مکینوں کو گھرکل اسکیم کے مکانات الاٹ کرنے کے بعد خالی مکانات کا فائدہ مستحقین میں بھی دیا جائے، وزیر ہاؤسنگ جیتندر آہواڑ سے آصف شیخ کی ممبئی میں ملاقات و مطالباتی مکتوب


 

مالیگاؤں :9 جون (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں مستحقین کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت گھر کل اسکیم (آئے ایچ ایس ڈی پی) کے تحت تعمیر کئے گئے مکانات کا الاٹمنٹ کرنے کے بعد باقی خالی عمارت کالونی کو پاورلوم مزدوروں اور مقادم حضرات کو الاٹ کی جائیں ۔ اسطرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے وزیر ہاؤسنگ جیتندر آہواڑ سے کیا ہے ۔ آصف شیخ نے کہا کہ ایک ہی چھت کے نیچے کئی بڑے بڑے خاندان آباد ہیں انکا گھر چھوٹا سا ہے ۔مشترکہ خاندانی نظام ہونے سے مکانات کی قلت پیدا ہورہی ہے اور پاورلوم صنعت پر کام کرنے والے مزدوروں اور مقادم اپنی تنخواہ سے زمین خرید کر مکانات تعمیر کرنے کے اہل نہیں ہے لہذا مالیگاؤں کارپوریشن نے مرکزی و ریاستی حکومت کے اشتراک سے مالدہ علاقے میں 16 ہزار 500 مکانات تعمیر کئے ہیں ان میں روڈ راستوں پر آباد مکینوں کو منتقل کرنے کے بعد خالی کالونیاں پاورلوم مزدوروں و مقادم حضرات کو دی جائے تاکہ انکی گھریلو زندگی اپنے خود کے مکان میں آسانی سے گزر سکے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ مالدہ شیوار میں تعمیر کیے گئے مکانات میں روڈ راستوں پر آباد اور ناجائز تجاوزات پر بسی کچی آبادیوں پر مشتمل بستیوں کو میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے مذکورہ معیار کے مطابق اسکیم کے اہل اور مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے۔ شہر میں زیادہ تر لوگ پاورلوم کے مزدور ہیں اور کچی آبادی کے علاقوں میں رہتے ہیں ۔اتنا ہی نہیں یہ مزدور افراد کچی آبادی کے کچھ علاقوں میں کرایہ کے ساتھ ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ آصف شیخ رشید نے کہا کہ اس اسکیم کے اہل ایک سے زیادہ خاندانوں کو اس اسکیم کا فائدہ دیا جائے۔اور پاورلوم مزدوروں و مقادم حضرات کو اس اسکیم کے تحت کالونی کا حقدار بنایا جائے ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ بھی آصف شیخ نے کیا ہے ۔وزیر ہاوسنگ جیتندر آہواڑ سے ملاقات کرنے گئے وفد میں شیخ آصف، مستقیم انجینئر ،حذیفہ باغبان اور دانش شیخ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے