ملک میں کورونا بحران کے اصل ذمہ دار نریندر مودی و امیت شاہ ہیں :رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل ‏

ملک میں کورونا بحران کے اصل ذمہ دار نریندر مودی و امیت شاہ ہیں :رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل 


مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے مالیگاؤں شہر کو آکسیجن کنسنٹریٹر اور وینٹیلیٹر کی امداد 


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی 

مالیگاؤں :5 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدّین اویسی کی جانب سے مالیگاؤں ، دھولیہ، اورنگ آباد اور بہار کے پانچ ایم ایل ایز کو وینٹیلیٹر مشین سمیت کورونا میں لگنے والے ساز و سامان کی کٹ کی امداد دی گئی ۔ اس ضمن میں 5 جون کو دوپہر 2 بجے اورنگ آباد سے مالیگاؤں تشریف لائے ایم پی امتیاز جلیل نے ڈاکٹر خالد پرویز کے بنگلے پر صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے ایام میں اس سامان کو خریدنا بہت مشکل تھا جس پر ہمارے قائد نے فیصلہ کیا کے جہاں جہاں ہمارے نمائندے ہیں ہم وہاں وہاں کورونا انسٹرومینٹ روانہ کرینگے ۔ آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد یہی ہیکہ ہمارے قائد اسد اویسی نے مالیگاؤں کے لئے بھی آکسیجن کنسنٹریٹر ، وینٹیلیٹر  سمیت انسٹرو مینٹ روانہ کیا ہے جسے ہم نے ڈاکٹر خالد پرویز اور مفتی اسماعیل کےسپرد کیا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ ہمیں جو فرقہ پرست جماعت کہتے تھے آج وہ بھی ہمارے آکسی میٹر استعمال کررہے ہیں ۔ اسد الدین اویسی نے مالیگاؤں آنے کا وعدہ کیا تھا مگر  حالات ایسے بنے ہے کے ان کا آنا ممکن نہیں ہے ۔لیکن وہ جلد ہی مالیگاؤں آئینگے ۔ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو لیکر امتیاز جلیل نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پورا ملک اب یہ مانتا ہے کے اس میں نریندر مودی اور امیت شاہ ذمہ دار ہے کیوں کے جس وقت کورونا پھیل رہا تھا اس وقت یہ الیکشنی ریلی اور کمبھ میلہ کروا رہے تھے ۔امتیاز جلیل نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں میونسپل کارپوریشن الیکشن پر فیصلہ مقامی ذمہ دار مفتی اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز ، مالک بھائی کرینگے ۔ جو افراد خدمت خلق کرنا چاہتے ہے ، قوم کے کام کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کو الیکشن میں ترجیح دی جائے گی اور جو لوگ عوام کے کام کرتے رہیں گے انہیں کامیابی ملتی رہیں گی ۔مالیگاؤں شہر کے مسائل پر کہتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کے مالیگاؤں ہائے وے پر جو سروس روڈ نہیں بنایا گیا ہے اس میں ضرور کچھ بات ہوگی اسکے متعلق نمائندگی کی جائے گی ۔قبل اس کے نعمانی گارڈن میں موصوف کے استقبالیہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اسمیں بھی مفتی اسماعیل اور ڈاکٹر خالد پرویز سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے