فارس قادری ناگپور پولس حراست میں! رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے فون پر بدکلامی کا الزام ‏

فارس قادری ناگپور پولس حراست میں! رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے فون پر بدکلامی کا الزام 


ناگپور : 19 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسعد الدین اویسی سمیت دیگر سیاسی لیڈران کو فون کر عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی پر سوال اٹھانے والے ناگپور کے فارس قادری نے گزشتہ روز امتیاز جلیل رکن پارلیمنٹ اورنگ کو بھی فون لگا کر بات چیت کی ۔ فارس قادری نے مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ سے فون پر ربط پیدا کیا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ۔ناگپور کے نوجوان سماجی ورکر فارس قادری کو ناگپور پولس نے حراست میں لے لیا ہے اسطرح کی خبر حیدرآباد کے ایک نجی نیوز پورٹل نے شائع کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ۔فارس قادری پر اورنگ آباد کے مجلسی رکن پارلیمنٹ جناب امتیاز جلیل کے ساتھ فون پر بدکلامی کرنے کا الزام ہے  بتایا جاتا ہے کہ رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے حامیوں کی شکایت پر پولس نے فارس قادری کو حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کررہی ہے۔اس سے قبل فارس قادری نے بی جے پی اور دیگر اراکین اسمبلی و پارلیمنٹ کو فون لگا کر درکار عوامی خدمات کے متعلق کئی سوالات کئے اور مزید کرنے کا اظہار بھی کیا تھا ۔فارس قادری نے مالیگاؤں کے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل کو بھی فون لگا کر دارالسلام میں جاری بینک کے کاروبار کے متعلق سوالات اٹھائے تھے ۔تادم تحریر مزید تفصیلات کا انتظار ہے کہ آیا فارس قادری پر کن کن دفعات کے تحت معاملہ درج ہوا ہے؟ ۔(فوٹو : بشکریہ اردولیکس ڈاٹ کام) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے