جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کا فلسطین کے حق میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم
ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم سے جمعیتہ علماء کے وفد کی ملاقات و مکتوب پیش
مالیگاؤں :19 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز بدھ جمیعتہ علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک کا ایک وفد نے ایڈسنل کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور ظلم و بربریت خلاف اور فلسطین پر ہو رہے ظلم و ستم کو ختم کرنے کیلئے ایڈسنل کلکٹر دھننجئے نکم کے توسط سے ایک مکتوب صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو روانہ کیا ۔مقامی جمعیۃ علماء کے وفد میں مولانا آصف شعبان صدر جمعیتہ علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک، قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ انیس اظہر، شاکر سر، حاجی یاسین سیٹھ، قاری عبداللہ فیصل، مولانا ابو زید ابن ڈاکٹر عبدالسلام، حافظ اشفاق جمالی، حافظ جمیل احمد اشاعتی، مولانا سلیم اشاعتی ناسک، مفتی محمد طفیل صاحب قاسمی، مولانا اسماعیل جمالی، مولانا عبدالرحیم بیتی، مفتی عبداللہ ہلال قاسمی، حافظ عبدالعزیز رحمانی، خلیل احمد صابر شیخ وغیرہ موجود تھے ۔وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہند فلسطین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے اور اسرائیل کی جانب سے ہوریے حملے کو فوری طور پر رکوانے کی کوشش کریں تاکہ پورے خطے میں امن و امان قائم ہوسکے اور مقدس اسلامی سر زمین کی حفاظت نہتے مسلمان بچے ۔عورتیں اور نوجوانوں کا قتل عام بند ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com