حکومت ہند فلسطین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرے اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی حکومت کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرے: شیخ آصف، مالیگاؤں شہر میں انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے نیشنل ہائی وے پر فلسطین کے حق میں و اسرائیلی دہشت گری کے خلاف زبردست احتجاج

حکومت ہند فلسطین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرے اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی حکومت کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرے: شیخ آصف


مالیگاؤں شہر میں انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے نیشنل ہائی وے پر فلسطین کے حق میں و اسرائیلی دہشت گری کے خلاف زبردست احتجاج

مالیگاؤں : 20 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) فلسطینی مجاہد زندہ باد، اسرائیلی حکومت مردہ باد، ظلم ستم سے آزادی، بربریت سے آزادی، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کی حفاظت کی جائے، بیت المقدس زندہ باد، فلسطین پر سے اسرائیلی فوج واپس جاؤ کے نعروں کے ساتھ مالیگاؤں شہر میں انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے نیشنل ہائی وے پر آصف شیخ رشید کی قیادت میں مسلمانان شہر نے زبردست احتجاج کیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین کی ہمدردی میں انسانی زنجیر بنا کر اسرائیل کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا ۔یہاں بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے سروں پر کالے رنگ کے کپڑے باندھے ہوئے تھے ۔ہاتھوں میں اسرائیلی درندگی کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہوئے تھے ۔دوپہر پونے تین بجے سے چار بجے تک نیشنل ہائی وے پر مسلمانان شہر نے نے دھرنا اندولن کیا ۔یہاں پر شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار فلسطین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے ۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کرے ۔فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کیلئے قرار داد پیش کرے ۔
شیخ آصف نے کہا کہ یہ دھرنا حکومت ہند یا ریاستی حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اسرائیلی حکومت کی ظلم بربریت اور فلسطین کے حق میں دھرنا اندولن کیا گیا ہے ۔بھارت پہلا ایسا ملک ہے جس نے اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد ملک تسلم کیا ۔1974 میں انڈیا نے فلسطین کو ایک آزاد ملک تسلم کیا پھر 1988 اور 1996 میں بھی بھارت نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلم کیا تھا ۔بھارت نے ہی فلسطین کے غزہ میں اپنا سفارت خانہ شروع کیا اور اقوام متحدہ میں متعدد بار بھارت نے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔آج بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں اور اسرائیلی حکومت کی ظلم و بربریت کے خلاف اقوام متحدہ میں ووٹ دے تاکہ ظلم و ستم ختم ہوسکے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم مسجد اقصٰی میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہیں ۔ہم غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت اور حملے میں ہورہی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ہم اسرائیل حکومت کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور فلسطین کے حق میں اظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں تاکہ پورے خطے میں امن و امان قائم ہوسکے ۔اس دھرنے میں شیخ آصف ،سابق میئر شیخ رشید ،عتیق کمال، یوسف نیشنل، شیخ رفیق، انیس اظہر، اسلم انصاری، ندیم بھائی، ریاضی علی، شکیل جانی بیگ ،شفیق باکسر ، یوتھ ائکون گروپ فاروق قریشی محمود شاہ، عبدالاحد ممبر، زینو پٹھان، یوتھ فورس گروپ، سی ایس ایس گروپ، انجمن محبان شیخ آصف، آصف شیخ فین گروپ اور انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے صدر و اراکین موجود تھے ۔دھرنے کے اختتام پر حافظ انیس اظہر نے دعا کا اہتمام کا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے