جمعہ کو فلسطین کی بازیابی کیلئے یوم دعا کا اہتمام کریں، جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ کی مسلمانانِ شہر سے دردمندانہ اپیل ‏


جمعہ کو فلسطین کی بازیابی کیلئے یوم دعا کا اہتمام کریں، جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ کی مسلمانانِ شہر سے دردمندانہ اپیل 



مالیگاؤں :20 مئی (پریس ریلیز) پوری دنیا فلسطین خصوصاً غزّہ پٹی کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے جانے سے واقف ہے، دنیا کے 90 فی صد انسان بلاتفریق مذہب وملت برسوں سے جاری اس ظلم کے خلاف ہیں، ارض شام و فلسطین ہی وہ مقدس مقام ہے جہاں دنیا کا آخری معرکہ ہوگا اور اللہ تعالٰی حق کو صاف اور واضح فتح عطا فرمائے گا، اسی جگہ مہدی موعود کی حکومت قائم ہوگی، اسی سرزمین پر نزول عیسٰی علیہ السلام ہوگا، اللہ تعالٰی کی حکمت بالغہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی پیشین گوئیوں کے مطابق حالات پیش آرہے ہیں، اللہ تعالٰی نے حق کے غلبے کے لیے اہل فلسطین و غزّہ کو قبول کیا ہے اور اپنے پیارے دین و ایمان پر استقامت دی ہے - 
دنیا کے تمام مسلمانوں کی سعادت مندی ہوگی کہ وہ اہل فلسطین کے غلبے و نصرت کے لیے دل سے دعائیں کریں، یہ اللہ کے منتخب بندے اور بندیاں ہیں جن کے ذریعے بیت المقدس مکمل طور پر مسلمانوں کے زیر تسلط آئے گا - 
اراکین و کارکنان جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ بروز جمعہ 21 مئی 2021 کو یوم فلسطین و یوم دعا قرار دے کر مظلوم فلسطینی بھائیو اور ماؤں بہنوں کے لیے آہ و زاری کے ساتھ دعائیں کریں، ائمہ کرام سے گذارش ہے کہ مساجد میں اہتمام کریں اور مائیں بہنیں گھروں پر دعا فرمائیں - اسطرح کہ پریس ریلیز صدرواراکین جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ نیاپورہ مالیگاوں نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے