جمعیتہ علماء مالیگاؤں کا مستحسین اقدام، بیڑ میں 1500 ائمہ کرام میں راشن و کپڑوں کی تقسیم


جمعیتہ علماء مالیگاؤں کا مستحسین اقدام، بیڑ میں 1500 ائمہ کرام میں راشن و کپڑوں کی تقسیم


بیڑ : 20 مئی (پریس ریلیز) امسال رمضان المبارک کے موقع پر جمعیۃ علمائِ ضلع بیڑ ، جمعیۃعلمائِ مالیگاؤں و جمعیۃ علمائِ مہا راشٹر کے مشترکہ تعاون سے بیڑ شہرو اکناف کے850 ائمہ مساجد میں کپڑوں اور 1500 ضرورتمندوں میں راشن واشیائے شیر خورمہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔اس ضمن میں 27رمضان بتاریخ 11 مئی کو حکومتی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بیڑ کے امن لانس میں ایک پروگرام تقسیم اشیاء عمل میں لایا گیا جس کی صدارت جمعیۃ علماء بیڑ کے ضلع صدر اور ریا ستی نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی انجام دے رہے تھے ، جبکہ اس موقع پر جمعیۃعلما ء بیڑ کے ضلع جنرل سیکر یٹری مفتی عتیق الر حمن قاسمی ، شہر صدرجمعیۃ علما ء بیڑ حافظ محمد جنید صدیقی ، شہر جنرل سیکر یٹری حافظ عرفان ، بیڑ ضلع تعلقہ صدر مولانا سلیم اشرفی ، علیم پٹیل ، حافظ جمیل ، مولانا محسن اشاعتی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ، اس موقع پربیڑ شہر و اکناف کی مساجد میں خدمات انجام دینے والے 850 ائمہ مساجد میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی جبکہ 1500ضرورتمندوں میں راشن کٹس کی تقسیم کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے