فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی اور اسرائیل کی مذمت میں انسانی زنجیر بنا کر شیخ آصف کی قیادت میں جمعرات کو تین بجے مظاہرہ ہوگا

فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی اور اسرائیل کی مذمت میں انسانی زنجیر بنا کر شیخ آصف کی قیادت میں جمعرات کو تین بجے مظاہرہ ہوگا


معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، ظلم و بربریت کے خلاف انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے نیشنل ہائی وے پر پر امن احتجاج


مالیگاؤں : 19 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کو عبادت سے روکنے کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کے احتجاج کو بہانہ بنا کر اسرائیل مسلسل غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے معصوم بچوں ، عورتوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی برادری کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے فلسطین کے مقاماتِ مقدسہ اور ہمارے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں معصوم بچے، عورتیں اور نہتے فلسطینی شہید ہورہیں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمان زخمی ہیں ۔ رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی مسلمان بے گھر ہوکر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ہزاروں فلسطینی معصوم عوام کی شہادت اور لاکھوں زخمی مسلمانوں کی چینخیں ہمیں پکار رہی ہیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت اور ظالمانہ بمباری کے خلاف یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ ہندوستانی حکومت کو مجبور ہوکر  اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں صدائے انصاف بلند کرے۔اسی مناسبت سے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید  صدر انسانیت بچاؤ سنگھرس سمیتی کی قیادت میں انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے 20 مئی بروز جمعرات دوپہر تین بجے نیشنل ہائی وے نمبر 3 مالیگاؤں سوند گاؤں پھاٹا پر انسانی زنجیر بنا کر  زبردست احتجاج کیا جاۓ گا۔ عوام الناس سے گزارش ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔اسطرح کی پریس نوٹ انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔اس پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں محمد آصف نامی نوجوان مسلم کا فرقہ پرستوں کے ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔محمد آصف کی مآب لنچنگ ہندوستانی مسلمانوں اور سیکولر ازم کیلئے مناسب نہیں ہے ۔اس لئے انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی حکومت ہند سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور محمد آصف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دیتی جائے ۔آصف شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر امن احتجاجی مظاہرہ میں ماسک لگا کر شرکت کریں اور انسانی ہمدردی کا ثبوت دیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے