دارالعلوم دیوبند کا بڑا مطالبہ، اسرائیل کو اقوام متحدہ ایک دہشت گرد ملک قرار دے، مسلم ممالک کی خموشی پر سوال، اسرائیل کا تمام محاذوں پر بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں کے مشترکہ حقوق اور تحفظ کے لئے ایک قرارداد پاس کرنے اقوام متحدہ سے اپیل ‏


دارالعلوم دیوبند کا بڑا مطالبہ،  اسرائیل کو اقوام متحدہ ایک دہشت گرد ملک قرار دے، مسلم ممالک کی خموشی پر سوال، اسرائیل کا تمام محاذوں پر بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں کے مشترکہ حقوق اور تحفظ کے لئے ایک قرارداد پاس کرنے اقوام متحدہ سے اپیل 


دنیا بھر کی تمام انسان دوست تنظیموں اور عام شہریوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کی دہشت گردی کی کارروائیوں کو مسلم ممالک کے سفارت خانوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفتر کے سامنے رپورٹ کریں ، اور اسرائیلی مظالم کے خلاف پُرامن مظاہرہ اور میمورنڈم سونپنے کی بھی اپیل دارالعلوم دیوبند نے کی ہے۔ 


 دیوبند: 18 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مشہور اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے فلسطین میں اسرائیلی بمباری اور مسجد اقصی میں نماز کے دوران معصوم فلسطینیوں پر  ہونے والے وحشیانہ اقدامات کو غیر انسانی اور کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات بھی اٹھائے۔

 منگل کے روز دارالعلوم دیوبند کے نگراں مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیل کے ذریعہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں ، خواتین اور بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔  انہوں نے ان غیر انسانی واقعات پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی سے متعلق خاموش تماشائی اور اسرائیل کی حامی بنی ہوئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتی ہے۔

 مولانا عبد الخالق مدراسی نے حکومت ہند خصوصا مسلم ممالک سمیت پوری دنیا سے اسرائیل کی اس دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے مسلم ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے والے تمام افراد اتنے ہی قصوروار ہیں ، کیونکہ اسرائیل نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بناتا رہا۔

 دارالعلوم دیوبند نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دینے اور تمام محاذوں پر بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں کے مشترکہ حقوق اور تحفظ کے لئے ایک قرارداد پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 مولانا نے دنیا بھر کی تمام انسان دوست تنظیموں اور عام شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی دہشت گردی کی کارروائیوں کو مسلم ممالک کے سفارت خانوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفتر کے سامنے رپورٹ کریں ، اور اس کے مظالم کے خلاف پُرامن مظاہرہ اور میمورنڈم سونپنے کی بھی اپیل کی ہے۔ تاکہ اسرائیل کی دہشت گردی کی سرگرمیاں جو دن بدن بڑھتی جارہی ہیں کو روکا جاسکے اور نہتے عام فلسطینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔اسطرح کی خبر ورلڈ ہندی ڈاٹ کام نے منگل کو شائع کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے