نئے کمشنر بھالچندر گوساوی کی میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں میں تقرری ، وزارت شہری ترقیات سے حکمنامہ جاری... لیکن.... ‏


نئے کمشنر بھالچندر گوساوی کی میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں میں تقرری ، وزارت شہری ترقیات سے حکمنامہ جاری... لیکن.... 


ممبئی : 20 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 36 کے مطابق بھالچندر گوساوی (چیف آفیسر گروپ -اے) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیسر ، ناسک کو انتظامی وجوہات کی بناء پر کمشنر ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے عہدے پر مقرر کیا جارہا ہے۔ مسٹر بھالچندر گوساوی کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیسر ، ناسک کے عہدے سے آج 20 اپریل سے کام پر سے فارغ کیا جارہا ہے۔ اور مسٹر گوساوی کو کمشنر ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا عہدہ پر رجوع آرڈر دیا جارہا ہے لہٰذا آج سے ہی بھالچندر گوساوی بطور میونسپل کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا عہدہ سنبھالیں اور رجوع رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔ اسطرح کا حکم مہاراشٹرا کے گورنر کے نام پر ڈپٹی سیکرٹری برائے حکومت مہاراشٹر وزارت شہری ترقیات کیلاس بدھان نے آج 20 اپریل کی شام جاری کیا ہے ۔ خیال رہ کہ مالیگاؤں میونسپل کمشنر کے عہدے کو لیکر گزشتہ چند روز قبل دو آفیسرس کا نام سامنے آیا تھا جس میں ایک نام اسوتوش راٹھوڑ اور دوسرا نام بھال چندر گوساوی کا بھی تھا لیکن انکے نام پر کانگریس کے ہاؤس لیڈر اسلامی انصاری نے دیویہ مراٹھی اخبار کے حوالے سے ایک اعتراض منترالیہ میں داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھال چندر گوساوی نے بطور چیف آفیسر بدلاپور میونسپلٹی میں کام کیا ہے اور ان پر( ایک سو بارہ) 112 کروڑ روپے کے ٹی ڈی آر گھوٹالہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے اور ان پر گرفتاری و جیل کی کاروائی بھی ہو چکی ہے اسطرح کی سنسنی خیز خبر مہاراشٹر کے معروف اخبار دیویہ مراٹھی میں بھی شائع ہو چکی ہے۔ لہٰذا اپنے اوپر بدعنوانی کا لیبل لگانے والے ایسے کمشنر کی تقرری مالیگاؤں میں نہ کی جائے ۔اور اس کے برعکس صاف کردار کے کمشنر کی تقرری کی جائے تاکہ مالیگاؤں شہر میں تعمیری کام بحسن و خوبی کیا جاسکے ۔اس مطالبہ کے بعد بھی سرکار نے کمشنر کی تقریب مالیگاؤں میں کردی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ماضی میں لگے الزامات کو صاف کرنے کیلئے نئے میونسپل کمشنر مالیگاؤں میں صاف و شفاف کردار ادا کریں گے ۔یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے