بریک دی چین :مہاراشٹر میں نئے قواعد کا اعلان، پابندیوں میں سختی ،آج شب 8 بجے سے نافذ العمل ہونگے نئے قواعد
صبح 7بجے سے 11 بجے تک ہی کھلی رہیں گے ضروری اشیاء کی دکانیں، کابینہ میٹنگ میں فیصلہ
ممبئی :20 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر سرکار کی کابینہ کا اجلاس آج ممبئی میں دوپہر ساڑھے تین بجے کیا گیا جس میں کورونا کے بڑھتے واقعات پر بریک دی چین کے اصولوں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آج رات 8 بجے سے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔وقت کی پابندی کے ساتھ صرف ان اقسام کی دکانیں جاری رہیں گی۔1) کرانہ اسٹورز - صبح 7 سے 11 بجے تک 2) دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 بجے تک 3) سبزیوں کی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11تک 4) پھلوں کی فروخت - صبح 7 سے 11 بجے تک 5) انڈے ، گوشت ، مرغی ، مچھلی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 تک 6) زراعت سے متعلق تمام خدمات / دکانیں۔ صبح 7 سے 11 تک 7) جانوروں کے لئے چارہ، کھاد کی فروخت - صبح 7 سے 11 تک 8) بیکری ، میٹھائی کی دکانیں ، ہر طرح کی کھانے کی دکانیں۔ صبح 7 سے 11 تک 9) پالتو جانوروں کیلئے کھانے کی دکانیں۔ صبح 7 سے 11 بجے تک 10) آنے والی صبح یعنی بدھ 21 اپریل کی صبح سے مذکورہ بالا تمام دکانیں صبح 7 سے 11 بجے تک ہی جاری رہیں گی ۔
تاہم ، ان تمام دکانوں کو کووڈ قوانین کے تحت صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک ہوم ڈلیوری سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔بلا ضرورت اور بغیر ماسک کے کوئی شخص گھر کے باہر نہ نکلے گا اور اپنی و اپنے خاندانی کی حفاظت کریگا ایسا یقین بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔اسی طرح مہاراشٹر سرکار نے ضلع انتظامیہ و شہری انتظامیہ کو اس نوٹ کے ذریعے اختیارات دیئے ہیں کہ مقامی انتظامیہ مقامی صورتحال کی بنیاد پر اپنے وقت کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com