آکسیجن ٹینک میں لیکیج، سینکڑوں لیٹر آکسیجن ضائع ،ناسک میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹر ذاکر حسین ہاسپٹل میں ہاہاکار
فائر بریگیڈ کی ٹیم کارروائی میں مصروف، رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے کارروائی کا حکم دیا
ناسک : بیباک نیوز اپڈیٹ :21 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)ناسک ضلع سمیت مہاراشٹر بھر میں آکسیجن کی قلت دور کرنے کیلئے نئے پلانٹ شروع کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا مریضوں کو بروقت آکسیجن فراہم کی جاسکے لیکن اسوقت ناسک شہر میں ہاہاکار مچ گئی جب ڈاکٹر ذاکر حسین ہاسپٹل میں آکسیجن ٹینک سے آکسیجن لیک ہونا شروع ہوئی ۔اطلاع کے مطابق ناسک میں کارپوریشن کے ڈاکٹر ذاکر حسین ہاسپٹل میں آکسیجن ٹینک میں بڑی لیکیج ہوجانے سے سینکڑوں لیٹر آکسیجن ضائع ہوگئی ہے ۔آج ناسک سمیت مہاراشٹر بھر میں کورونا کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی قلت کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں آکسیجن کا ضائع ہونا مزید تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین سرکاری ہاسپٹل میں آکسیجن ٹینک میں بڑے ٹنیکر کے ذریعے آکسیجن سپلائی کا کا جاری تھا کہ اسی دوران ٹنیکر میں ہوئی گڑبڑی سے لیکیج ہوا جسکے سبب سینکڑوں لیٹر آکسیجن ضائع ہوجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔ہمارے نامہ نگار نے ویڈیو فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی آکسیجن ٹینکر سے آکسیجن کے لیکیج ہونا شروع ہوا یہاں موجود مریضوں میں ہڑکم مچ گئی اور لوگ گھبرا کر باہر نکل گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ناسک کے وزیر رابطہ چھگن بھجبل نے حادثہ کی معلومات لی اور کہا کہ اس حادثے پر 80 فیصد قابو پایاں جاچکا ہے ۔محمکہ فائر بریگیڈ عملہ کارروائی میں مصروف ہیں ۔آکسیجن ٹنیکر میں لیکیج ہوجانے اور دیگر تکنیکی خرابی کا ذمہ دار کون ہے ۔اسکی جانچ کر کارروائی کی جائے گی ۔اسطرح کا اظہار چھگن بھجبل نے کیا ۔وہیں ایڈوکیٹ مجید میمن نے بھی ٹویٹ کر سوال پوچھا کہ اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com