سید محمد مختار اشرف سرکار کلاں عید گاہ کیلئے تین ایکر قطعہ اراضی وقف ،محمد ذاکر عبدالطیف اسٹیمپ وائنڈر خانوادے کا مستحسین اقدام
میئر طاہرہ شیخ و ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس و شیخ رشید کی موجودگی میں کارپوریشن کو تابع ، سہولیات فراہم کرنے کارپوریشن پابند
مالیگاؤں : 5 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے جنوب مغربی حصے میں کثیر مسلم آبادی کے درمیان عامتہ المسلمین کیلئے تین ایکر قطعہ اراضی پر عید گاہ کا سنگ بنیاد الشیخ سید محمد محمود اشرف میاں اشرفی الجیلانی (سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ حسینیہ سرکار کلاں کچھوچھہ شریف) کے دست مبارک سے رکھا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سروے نمبر 122 سنگمیشور وارڈ میں گرنا اور موسم ندی کے سنگم پر درگاہ بھیکن شاہ بابا سے متصل الحاج محمد ذاکر عبدالطیف و برادران (اسٹیمپ وائنڈر) خانوادے نے میونسپل کارپوریشن کو وقف کردی ہے ۔اس سلسلے میں آج عارف سیٹھ اسٹیمپ وائنڈر نے تین ایکر قطعہ اراضی کا تابع کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس و میونسپل میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید کی موجودگی میں کارپوریشن کو فراہم کرتے ہوئے ایک مکتوب پیش کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری ملکیت کی تین ایکر جگہ سرکار کلاں عید گاہ کے نام سے منسوب کی جائے اور میونسپل کارپوریشن اسکے لئے تمام سہولت فراہم کریں جن میں وال کمپاؤنڈ، راستہ، پانی کا نظم، لائٹ، درخت و دیگر سہولیات کا مطالبہ شامل ہے ۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تین ایکر جگہ انجمن اشرفیہ چیریٹیبل ٹرسٹ کو دیکھ ریکھ کرنے کی ذمہ داری دی جائے ۔اس موقع پر ذاکر اسٹیمپ وائنڈر خانوادے سے عارف سیٹھ کے علاوہ، فرحان شیخ اور معروف گورنمنٹ کانٹریکٹر ایم ایم خان موجود تھے ۔یہاں ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس اور میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ امت مسلمہ میں آج بھی ایسے زندہ و تابندہ لوگ ہیں جو اپنی ارضیات کو اسلامی امور کیلئے وقف کررہے ہیں انہوں نے عثمان سیٹھ قریشی چمڑے والوں کے فرزندان کی بھی مثال پیش کی اور اب ذاکر اسٹیمپ وائنڈر فیملی کی جانب سے تین ایکر عید گاہ کیلئے وقف کرنا ایک مستحسین اقدام ہے ۔اس پر میئر طاہرہ شیخ ،ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس اور شیخ رشید نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد از جلد اس عید گاہ کیلئے درکار ضروری سہولیات فراہم کرنے کا راستہ ہموار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ان علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی پابند ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com