نویں اور گیارہویں کے طلباء بھی بغیر امتحان کے پاس ہونگے، ریاستی سرکار کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا اعلان ‏


نویں اور گیارہویں کے طلباء بھی بغیر امتحان کے پاس ہونگے، ریاستی سرکار کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا اعلان 


ممبئی :7 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا کا قہر تھم نہیں رہا ہے ایسے میں اسکول بند ہیں جس سے طلبا کا نقصان ہورہا ہے تعلیمی نصاب مکمل نہ ہونے کے سبب ریاستی سرکار نے فیصلہ لیا ہے کہ پہلی تا 8 ویں جماعت کے طلباء کو کو پروموٹ کرتے ہوئے اگلی کلاس میں داخل کیا جائے گا۔ وہیں آج ریاست کی ویزر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے آن لائن کانفرنسنگ کرتے ہوئے فیصلہ لیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کردیا جائے گا ۔ان طلباء کا بھی امتحان نہیں لیا جائے گا ۔ایجوکیشن محکمہ کے اس فیصلے سے طلباء کو راحت ملی ہے لیکن سرکار نے ظاہر کیا ہے کہ دو روز میں گائیڈ لائن جاری کی جائے گی کہ کس طرح گریڈنگ دیا جائے اور طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے