مالیگاؤں کا مسئلہ راجیش بھیا" کا ہے، آکسیجن سلینڈر ضرورت سے زیادہ مقدار میں فراہم کرنے کا تیقن
بیوہ و بزرگ فنڈ پیر کو ملے گا، 122 غیر منظم مزدوروں کے رجسٹریشن مسائل پر میٹنگ جلد
ممبئی میں آصف شیخ کی وزیر صحت راجیش ٹوپے ،وزیر محنت کشاں حسن مشرف اور وزیر محصول عبدالستار شیخ سے ملاقات ومطالبہ
مالیگاؤں : 7 اپریل (نامہ نگار) مالیگاﺅں شہر میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدا کے پیش نظر صحت عامہ کی بہتر خدمات کیلئے سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں میں درکار ضروری دوا گولی، انجیکشن اور آکسیجن سلینڈر کی وافر مقدار میں دستیابی ضروری ہے تاکہ مریضوں کو بروقت فائدہ ملے اسطرح کا مطالبہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔شیخ آصف نے مالیگاؤں کے مسائل پر توجہ دلایا تو موصوف راجیش ٹوپے نے کہا کہ آصف شیخ نے پندرہ روز قبل ہی ان مسائل کے حل کیلئے مجھ سے کہا تھا اور ہم نے وہ مطالبات پورے کردیئے ہیں اسی طرح اب مالیگاؤں والوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں یہ مالیگاؤں کا نہیں بلکہ راجیش بھیا کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار مالیگاؤں کے حالات پر باریک بینی سے نظر رکھ رہی ہیں اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے تیار ہیں ۔راجیش ٹوپے نے شیخ آصف کو مبارکباد پیش کی اور انکی جدوجہد کو سراہا ۔دوسری جانب آصف شیخ نے وزیر محصول عبدالستار شیخ سے ملاقات کیا اور بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں بیوہ ،بزرگ افراد حکومتی اسکیم سنجے گاندھی یوجنا کے تحت ملنے والے وظیفے سے اپنی ضروریات زندگی کا سامان حاصل کرنے والے ہیں اورجو 5 ماہ سے وظیفہ نہ ملنے سے پریشانی اور شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔5 ماہ سے سرکار نے وظیفہ ادا نہیں کیا ہے ۔ کورونا کے سبب لاک ڈاؤن جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور آئندہ ہفتہ رمضان المبارک کے مقدس ایام شروع ہونے والے ہیں ۔ایسے میں اگر غریب بیوہ بزرگوں کو انکا وظیفہ مل جاتا ہے تو ضروریات زندگی میں کام آئیگا ۔ عبدالستار شیخ نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے مطالبہ پر فوری اقدامات کرتے ہوئے ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے فون پر رابطہ کر حکم دیا کہ 12 اپریل پیر تک سنجے نرادھار اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے تمام بیوہ اور بزرگوں کے اکاؤنٹ میں 5 ماہ کے وظیفے کی رقم فراہم کی جائے۔
اسی طرح آصف شیخ نے دیہی ترقی کے وزیر محنت کشاں حسن مشرف سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کے منظور کردہ الگ الگ شعبوں سے منسلک 122 غیر منظم مزدوروں کے لئے تشکیل شدہ کامگار بورڈ کوگرانٹ دینے اور رجسٹریشن کرنے کیلئے جلد از جلد ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے اس پر حسن مشرف نے آئندہ ہفتہ میٹنگ لگانے کا تیقن دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com