نہالی سوچ پر ڈگنیٹی کی پیش قدمی، لاک ڈاؤن کے خلاف اور بند دکانوں کو جاری کرنے مستقیم ڈگنیٹی و جنتا دل ورکروں کی گرفتاری
پیر تک فیصلہ لیا جائے ورنہ خواتین کے ساتھ سخت احتجاج کیا جائے گا :مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 7 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) دن میں امتناع اور رات کے کرفیو کی آڑ کو بروقت سمجھتے ہوئے عوامی مطالبے یعنی کاروبار تجارت دکانیں ہوٹلیں نہ بند کروائی جائے اس کی یکسوئی کیلئے نہال سوچ کے مطابق مستقیم ڈگنیٹی نے پیش قدمی کردی ہے۔شہر ہمارا اور روزگار کمانے والے بھی ہمارے ہی بھائی بندے ہیں. نہالی سوچ، عوامی مطالبے کی یکسوئی کیلئے مستقیم ڈگنیٹی نے جزوی لاک ڈاؤن کے خلاف اور بند دکانوں کو جاری کرنے کیلئے پولس انتظامیہ کو اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے جیل بھرو اندولن کیا اور گرفتاری پیش کی ۔نند ٹاور قدوائی روڈ جنتا دل آفس سے مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا لیکن پولس نے مداخلت کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی سمیت ورکروں کو منع کیا لیکن انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ہم جیل جانے تیار ہیں ۔اور بلا آخر سٹی پولس اسٹیشن عملہ اور ڈی وائے ایس پی کی موجودگی میں احتجاج کررہے مظاہرین نے نعرہ لگایا کہ جیل کی روٹی کھائیں گے لاک ڈاؤن ہٹائیں گے ۔لاک ڈاؤن ہمیں منظور نہیں ۔اس موقع پر پولس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں مستقیم ڈگنیٹی سمیت کارپوریٹرس و ورکرس کو گرفتار کیا اور سٹی پولس اسٹیشن لے جایا گیا ۔یہاں مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی گرفتاری پیش کی ۔ جنتا دل سیکولر کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہمیں منظور نہیں ہے ۔پیر تک لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ اور روزگار کی اجازت دی جائے ورنہ ہم ہمارے گھروں کی خواتین کے ساتھ ایک مہا ورچے کا انعقاد کریں گے اور لاک ڈاؤن کی مخالفت کریں گے اور اسکی ذمہ داری پولس انتظامیہ کی ہوگی۔ یہاں یوسف الیاس، منصور شبیر، فاروق فردوسی، عبدالباقی راشن والے، سید سلیم، رضوان خان سر سمیت کارپوریٹرس اور ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com