درے گاؤں و دیانہ شیوار کے درمیان نئے قبرستان کی تعمیر کرنے شیخ آصف کی قیادت میں وفد کا دورہ ،کاغذی کارروائی تیز


درے گاؤں و دیانہ شیوار کے درمیان نئے قبرستان کی تعمیر کرنے شیخ آصف کی قیادت میں وفد کا دورہ ،کاغذی کارروائی تیز


مالیگاؤں : 26 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) تیزی پھیل رہی مسلم آبادی کا لحاظ رکھتے ہوئے مخیر قوم و خادم الحاج عثمان سیٹھ قریشی چمڑے والے اور انکے فرزندان رضوان حاجی و عمران حاجی اور غفران حاجی کی جانب سے وقف کردہ دو ایکر قطعہ اراضی پر قبرستان تعمیر کرنے کیلئے آج ایک نمائندہ وفد نے شیخ آصف کی قیادت میں درے گاؤں و دیانہ شیوار کے درمیان واقع اشرفیہ عید گاہ کے پاس قبرستان کی جگہ کا معائنہ کیا اور یہاں درکار ضروریات کی تکمیل کیلئے انجینئر سے ڈیزائن اور اسٹیمیٹ تیار کروا کر کارپوریشن کو دینے کی کارروائی شروع کی ۔اسطرح کی تفصیل موصول ہوئی ۔اس ضمن میں شیخ آصف نے بتایا کہ سابق میئر شیخ رشید سے ہم نے مطالبہ کیا کہ اس قبرستان کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تب انہوں نے کارپوریشن انجینئر کوئی ہدایت دی اور آج وہ بھی اس وفد میں شامل ہیں آصف شیخ نے کہا کہ یہا وال کمپاؤنڈ، جنازہ ہال ،پانی کا نظم لائٹ وہ دیگر بنیادی سہولیات کا نظم کرنے کارپوریشن پابند ہیں اس لئے جلد از جلد اس کام کو جاری کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس وفد میں عمران حاجی، غفران حاجی ،رضوان حاجی ،ایم ایم خان،، اسلم انصاری ،زید انجینئر، فرحان شیخ، عبدالطیف باغبان ،شفیق بھنیہ ،پپو تاج وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے