آصف شیخ کی قیادت میں زیر تعمیر "القریش قبرستان" میں وفد کا دورہ و تعمیری کاموں کا جائزہ، سروے نمبر 107 میں جاری ساڑھے سات ایکر قطعہ اراضی پر القریش قبرستان کی تعمیر چھ مال میں مکمل کرنے کا عزم ‏

آصف شیخ کی قیادت میں زیر تعمیر "القریش قبرستان" میں وفد کا دورہ و تعمیری کاموں کا جائزہ

سروے نمبر 107 میں جاری ساڑھے سات ایکر قطعہ اراضی پر القریش قبرستان کی تعمیر چھ مال میں مکمل کرنے کا عزم

جنازہ ہال ، وال کمپاؤنڈ، اندرونی راستے ، سمینٹ روڈ ،الیکٹرک تار، لائٹ، پول، پانی اور بنیادی سہولیات کا نظم جاری


مالیگاؤں : 25 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) چاروں سمت سے پھیلتا ہوا مالیگاؤں شہر اور شہر میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے پیش نظر قبرستانوں کی اشد ضرورت ہے محسوس کیے جارہی تھی ۔دور دراز اور مضافات کے علاقوں سے مسلمان اپنے مرحومین کے جنازے کو بڑا قبرستان اور عائشہ نگر قبرستان میں سپرد خاک کرنے کے لئے لایا کرتے ہیں اور انہیں اسوقت تکالیف کا سامانا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے ایام میں زیادہ تکالیف درپیش ہوتی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے میئر طاہرہ شیخ نے چاروں پربھاگ میں جنازہ گاڑیوں کی خدمات مفت فراہم کرنے کا آغاز کردیا ۔ لیکن اس سے قبل ہی 2012 میں میئر طاہرہ شیخ رشید نے شہر کے مشرقی حصہ سروے نمبر 107 پوار واڑی علاقے میں نئے قبرستان کی تعمیر کیلئے ساڑھے سات ایکر قطعہ اراضی کی جگہ ایکوائر کی ۔اور قریش برادری کے زمین مالکان سے گفت و شنید کرتے ہوئے سرکاری دام میں زمین مالکان سے جگہ خرید کر قبرستان کی تعمیر کو شروع کیا ۔


تقریباً 93 لاکھ تخمینہ سے اس قبرستان کی زمین سمیت تعمیری کام کو منظوری دی گئی اور الحمد للہ القریش قبرستان کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے ۔اسطرح کی تفصیلات کانگریس کے سینیئر کارپوریٹر و ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے دی اور بتایا کہ اس قبرستان میں جنازہ ہال کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لئے آصف شیخ رشید نے سابق میئر شیخ رشید سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا اور آج اسی مناسبت سے قریش برادری کے نمائندہ افراد پر مشتمل ایک وفد نے سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی قیادت میں القریش قبرستان کا دورہ کیا اور یہاں جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔اس قبرستان میں مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیری کاموں کی اشد ضرورت محسوس ہوئی ۔جس پر شیخ آصف نے بتایا کہ یہاں سیمنٹ روڈ، الیکٹرک تار، پول، لائٹ لگانے، قبرستان کیلئے خوبصورت گیٹ، پانی کی ٹنکی،پینے کے پانی کا نظم، وضو خانہ،طہارت خانہ و دیگر بنیادی کاموں کی تعمیر کرنے کیلئے اس بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ ہم نے میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید سے کیا ہے اور ان کاموں ایک فہرست تیار کر بجٹ میں شامل کی جائے گی تاکہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔شیخ آصف نےچھ ماہ میں اس قبرستان کی تعمیر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2012 سے اس قبرستان کی تعمیر کیلئے الگ الگ سطح پر جدوجہد کی جارہی ہے اور القریش قبرستان کی تعمیر میں اپنی زمین کارپوریشن کو سرکاری دام میں دینے والے قریشی برادری کے زمین مالکان کا بہت تعاون رہا ہے جس پر میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید نے شکریہ ادا کیا ہے ۔اس وفد میں شیخ آصف، اسلم انصاری ،سابق کارپوریٹر فرید سیٹھ قریشی ،فرحان شیخ، ایم ایم خان، شفیق بھنیا وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے